15.10.2026, 01:01pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
سری لنکن حکومت نے پاناما لیکس پر اہم قدم اٹھاتے ہوئے تحقیقات کے لیے خصوصی پینل تشکیل دینے کا اعلان کردیا
حکومت اور مولویوں کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنے کے شرکا ریڈ زون خالی کرکے واپس لوٹ گئے۔
 
عالمی اخبار تازہ ترین
 

پاکستان میں رواں سال ایک ساتھ رمضان شروع ہونے کا امکان
06.06.2016, 01:05am , سوموار (GMT+1)

حکومتی کوششوں کے بعد ملک میں ایک ہی دن ماہ رمضان کا آغاز ہونے کا امکان ہے، پشاور کی مسجد قاسم خان کے مہتمم مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی سے قبل اپنی کمیٹی کا اجلاس نہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سال ملک بھر میں ماہ رمضان کا ایک ساتھ آغاز کرنے کے لیے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کی قیادت میں وفد نے مسجد قاسم خان کے مہتمم مفتی شہاب الدین پوپلزئی کے ساتھ مذاکرات کیے تھے، جس میں انہوں نے کئی مطالبات اور تجاویز پیش کیں۔

مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی جانب سے چاند دیکھنے کے معاملے میں تعاون پر حکومت نے مفتی پوپلزئی کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں طلب کرنے کی پیشکش کی تھی تاہم اب صرف مقامی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں ہوگا جبکہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں منقعد کرنے کا نوٹیفیکشین جاری کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی کا یہ بھی موقف تھا کہ ان کی رویت ہلال کمیٹی میں چاند کی شہادت دینے والا شخص خود حاضر ہوتا ہے جبکہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا یہ طریقہ کار نہیں ہے۔

تین ہفتے قبل سردار یوسف نے کہا تھا کہ رواں سال رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور مں منعقد کرنے پر غور کر رہے ہیں تاکہ چاند دیکھنے سے متعلق تمام مسائل اور اختلافات کو موقع پر ہی حل کیا جاسکے، حکومت ملک میں رمضان کے آغاز اور 2 عیدوں کے معاملے کو حل کرنے کے لیے سنجیدہ ہے، لیکن یہ کام بہت مشکل ہے۔

رمضان المبارک 1437 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 6 جون بروز پیر کو چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن کی زیر صدارت محکمہ موسمیات کے کراچی کیمپ آفس میں ہوگا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں رمضان کا چاند پیر کی شام نظر آنے کے قوی امکانات ہیں اور منگل 7 جون کو ملک میں پہلا روزہ ہو سکتا ہے۔

ماہرین فلکیات کے مطابق چاند نظر آنے کے لیے اس کی عمر 26 گھنٹے ہونی چاہیے جبکہ پیر کی شام تک چاند کی عمر 36 گھنٹے ہو جائے گی۔

دوسری جانب مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے بھی رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس کل ہی طلب کیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق مسجد قاسم علی خان کے مہتمم مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے کہاہے کہ پشاور کی مقامی کمیٹی کا (5جون کو) کوئی اجلاس نہیں ہوگا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چاند کے حوالے سے کوئی بھی شہادت ملنے پر وفاقی وزیر مذہبی امور سے رابطہ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک اور عیدالفطر کے چاند کے معاملے پر تقریباً ہر سال تنازعات سامنے آتے رہے ہیں جہاں پشاور کی مسجد قاسم علی خان کے مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی جانب سے ہر سال مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلانات کے برعکس ایک دن قبل ہی چاند دیکھنے کا اعلان کیا جاتا رہا ہے ہے۔

گذشتہ برس بھی مفتی پوپلزئی کی جانب سے عید الفطر 17 جولائی جمعہ کو منانے کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ ملک بھر میں عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ایک روز بعد اسلام آباد میں ہوا اور کمیٹی کے اعلان کے مطابق ملک کے دیگر حصوں میں عید ہفتہ 18 جولائی 2015 کو منائی گئی، اسی طرح رمضان کے پہلے روزے کے حوالے سے بھی دونوں میں اختلاف سامنے آیا تھا۔

مفتی پوپلزئی موصول ہونے والی شہادتوں کو، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے رد کیے جانے کو خیبر پختونخوا سے زیادتی کے مترادف قرار دیتے رہے ہیں۔

دوسری جانب یہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے جدید سائنسی حسابات کے مطابق ہوتے ہیں جبکہ مسجد قاسم علی خان کے فیصلے اکثریتی طور پر سائنسی اعتبار سے ناممکن ہوتے ہیں۔ سائنس کی مدد لیے بغیر چاند نظر آنے یا نہ آنے کا بالکل درست فیصلہ کرنا چونکہ مشکل ہے، اس لیے مسجد قاسم علی خان کے فیصلے اگر غلط نہ بھی ہوں، تب بھی مشتبہ ہوتے ہیں۔

سرکاری اور غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹیوں کے درمیان اختلافات نئی بات نہیں، یہ سلسلہ برسوں سے جاری ہے اور دونوں کمیٹیوں کی جانب سے ایک دوسرے کی شہادتوں کو تسلیم کرنے سے انکار کیا جاتا رہا ہے۔

یوں تو چارسدہ، مردان اور خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں مقامی طورپر رویت ہلال کی بہت سی کمیٹیاں قائم ہیں جو ہر سال اپنے طور پر فیصلے کرتی رہی ہیں، تاہم ان میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی کمیٹی کو سب سے زیادہ بااثر خیال کیا جاتا ہے۔

صوبہ خیبر پختونخوا کے تقریباً 70 سے 80 فیصد لوگ مفتی پوپلزئی کی کمیٹی کے اعلان کے مطابق ہی رمضان کا آغاز کرتے ہیں اور عید الفطر مناتے ہیں، اس کمیٹی کے صوبہ کے دیگر اضلاع کی کمیٹیوں کے ساتھ بھی رابطے قائم ہے۔

مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی مسجد قاسم علی خان مبینہ طور پر گزشتہ تقریباً دو صدیوں سے رمضان کی آمد اور عید الفطر کے حوالے سے فتوے جاری کررہی ہے۔ یہی نہیں بلکہ پوپلزئی خاندان پچھلے 80 سالوں سے اس مسجد کا انتظام بھی سنبھالتا آرہا ہے۔


:دیگر مضامین
(05.06.2016) کراچی , وزیر اعلیٰ ہاؤس کے اطراف کی سڑکیں کنٹینر لگا کر بند 
(05.06.2016) پاکستان۔ بھارت کو کلبھوشن یادیو تک فوری طورپرقونصلررسائی نہ دینے کا فیصلہ
(04.06.2016) پابندی میں نرمی: ہزاروں افغان گاڑیاں پاکستان میں داخل
(04.06.2016) حکومت پاکستان کی رمضان المبارک سے قبل ملک بھرکی 60تنظیموں پر پابندی عائد 
(04.06.2016) مسلح افواج کے بجٹ کیلئے 860 ارب روپے مختص
(03.06.2016)  اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کہتے ہیں کہ بجٹ الفاظ کا گورکھ دھندا ہے
(03.06.2016) حج اسکینڈل کیس:حامد سعید کاظمی کو 16 سال قید کی سزا
(03.06.2016) رواں مالی سال میں معاشی ترقی کا ہدف حاصل نہیں ہو سکا۔
(02.06.2016) چیئرمین نیب کا کہنا ہے کہ نیب کسی کو ہراساں نہیں کر رہی
(02.06.2016) اسلام آبادوپنڈی میں آندھی و طوفانی بارش، 30 جاں بحق
(02.06.2016) کوئٹہ :سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی 14روزہ ریمانڈ پرنیب کےحوالے
(02.06.2016) تیز آندھی اور بارش : اسلام آبادمیں 7،خیبر پختونخوا میں 4جاں بحق
(01.06.2016) پائیدار ترقی جمہوریت کے بغیر حاصل نہیں ہوسکتی، صدر مملکت
(01.06.2016) پشاور: افغان قونصلیٹ کا احتجاجا قونصل خانہ بند کرنے کا اعلان
(31.05.2016) چوہدری نثار ۔ ملا منصور کے ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد موت کا اعلان کیا گیا۔
(31.05.2016) عمران خان، طاہر القادری کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
(31.05.2016)  نواز شریف نے کہا ہے کہ معیشت مستحکم اور شرح نمو 8سال کی بلند ترین سطح پر ہے
(30.05.2016) اسلام آبادکی عدالت نے شیخ روحیل اصغر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئے
(30.05.2016) سابق صدر زرداری نے 'مفاہمت' کی خبریں مسترد کردیں
(29.05.2016) آسٹریلیا: اسلام اور نسل پرستی مخالف ریلیوں میں تصادم



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں