پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا جس کے بعد پہلا روزہ منگل 7 جون کو ہو گا۔ لاہور، اسلام آباد اور کراچی سمیت ملک بھر کے کئی علاقوں میں چاند نظر آگیا ہے جبکہ رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے بھی اس کی تصدیق کردی ہے۔
کراچی میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس محکمہ موسمیات کے کراچی کیمپ آفس میں منعقد کیا گیا جس میں علمائے دین سمیت محکمہ موسمیات کے ماہرین نے بھی شرکت کی۔
ملک کے مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادت ملنے کے بعد ایک پریس کانفرنس میں چاند نظر آنے کا باقاعدہ اعلان کیا گیا۔
مفتی منیب الرحمٰن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں لوگوں کے جم غفیر نے رمضان کا چاند دیکھا، جبکہ ملک کے بیشتر مقامات سے شہادتیں موصول ہوئیں۔
انہوں نے اس موقع پر انہوں نے مسجد قاسم علی خان کے خطیب مفتی پوپلزئی کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
مفتی منیب نے ملک میں پانی کی قلت کے خاتمے کے لئے عبادات میں بارشوں کی دعاؤں کی اپیل کی۔
اعلان کے بعد ملک بھر کی مساجد میں پہلی تراویح کی تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک اور عیدالفطر کے چاند کے معاملے پر تقریباً ہر سال تنازعات سامنے آتے رہے ہیں جہاں پشاور کی مسجد قاسم علی خان کے مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی جانب سے ہر سال مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلانات کے برعکس ایک دن قبل ہی چاند دیکھنے کا اعلان کیا جاتا رہا ہے۔
گذشتہ برس بھی مفتی پوپلزئی کی جانب سے عید الفطر 17 جولائی جمعہ کو منانے کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ ملک بھر میں عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ایک روز بعد اسلام آباد میں ہوا اور کمیٹی کے اعلان کے مطابق ملک کے دیگر حصوں میں عید ہفتہ 18 جولائی 2015 کو منائی گئی، اسی طرح رمضان کے پہلے روزے کے حوالے سے بھی دونوں میں اختلاف سامنے آیا تھا۔
................
پاکستان میں رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ساحلی پٹی میں چاند نظر آنے کا امکان ہے۔
اتوار کو پشاور کی مسجد قاسم علی خان میں کوئی اجلاس نہیں ہوا ۔ منگل کو ملک بھر میں ایک ساتھ پہلا روزہ ہونے کی امید ہے۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی صدارت میں محکمہ موسمیات کے کراچی کیمپ آفس میں ہوگا۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں رویت ہلال کی زونل کمیٹی بھی رمضان المبارک کے چاند کی رویت سے متعلق شہادتیں جمع کریں گی۔
رمضان کا چاند نظر آنے سے متعلق حتمی اعلان چیئرمین مفتی منیب الرحمان کریں گے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اور مغربی ساحلی پٹی میں پیر کے روز چاند واضح نظر آنے کا امکان ہے۔ملک بھر میں رمضان المبارک کے ایک ساتھ آغاز ہونے کی امید پیدا ہو گئی ۔مسجد قاسم علی خان کی مقامی کمیٹی کا اجلاس بھی آج ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں پہلا روزہ پیرکو ہو گا۔ سعودی شرعی کونسل اور دبئی کی اسلامی کونسل کے اعلان کے مطابق رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا ہے، جس کے ساتھ ہی عرب ممالک میں نماز تراویح کی ادائیگی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق بحرین، کویت، قطر سمیت متعدد خلیجی ریاستوں میں کل پہلا روزہ ہے۔ نیز اردن اور مقبوضہ فلسطین میں بھی پیر کے روز پہلا روزہ ہو گا۔ جاپان ، انڈونیشیا اور ملائشیا کے مسلمان بھی پیر کے روز پہلا روزہ رکھیں گے۔
سلطنت آف عمان میں رمضان المبارک کا چاند کہیں نظر نہیں آیا ، مسقط میں پہلا روزہ منگل کے روز ہو گا۔ برطانیہ کے مسلمان بھی پہلا روزہ پیر کے روز رکھیں گے
پاکستان میں رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ساحلی پٹی میں چاند نظر آنے کا امکان ہے۔
اتوار کو پشاور کی مسجد قاسم علی خان میں کوئی اجلاس نہیں ہوا ۔ منگل کو ملک بھر میں ایک ساتھ پہلا روزہ ہونے کی امید ہے۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی صدارت میں محکمہ موسمیات کے کراچی کیمپ آفس میں ہوگا۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں رویت ہلال کی زونل کمیٹی بھی رمضان المبارک کے چاند کی رویت سے متعلق شہادتیں جمع کریں گی۔
رمضان کا چاند نظر آنے سے متعلق حتمی اعلان چیئرمین مفتی منیب الرحمان کریں گے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اور مغربی ساحلی پٹی میں پیر کے روز چاند واضح نظر آنے کا امکان ہے۔ملک بھر میں رمضان المبارک کے ایک ساتھ آغاز ہونے کی امید پیدا ہو گئی ۔مسجد قاسم علی خان کی مقامی کمیٹی کا اجلاس بھی آج ہو گا
پاکستان میں رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا۔ برطانیہ میں کچھ لوگ پیر کو اور کچھ منگل کو پہلا روزہ رکھیں گے جبکہ برطانیہ کے اہل تشیح نے منگل کے روز یکم رمضان کا اعلان کیا ہے