امریکی صدر باراک اوباما نے ماہ رمضان کی آمد پر مسلمانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا مسلمانوں اور دیگر تارکین وطن، اور مہاجرین کو خوش آمدید کہتا رہے گا۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر اوباما نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ بنیادی انسانی حقوق اور مذہبی کیلئے مسلمانوں کے ساتھ جم کر کھڑے ہیں، ماہ رمضان روحانی بلندی، صبر، برداشت، درگرز اور ہمدردی کا مہینہ ہے۔
صدر اوباما نے مزید کہا کہ ماہ رمضان میں افطار اور عید سے محروم رہ جانے والے لاکھوں مسلمانوں کو نہیں بھلانا چاہئے، مسلمانوں کیلئے عید پر وائٹ ہاؤس کا دروازہ کھولنے کا منتظر ہوں۔