امریکی صدر باراک اوباما جولائی میں پولینڈ کے دورے کے دوران یورپی یونین کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹُسک اور یورپی کمیشن کے سربراہ ژاں کلُود یُنکر کے ساتھ ملاقات کریں گے۔
اِس ملاقات کا اعلان یورپی کمیشن کی جانب سے کیا گیا۔ یہ ملاقات مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے رواں برس کے سربراہ اجلاس کے حاشیے میں ہو گی۔
اس ملاقات میں سیاسی و اقتصادی معاملات کے ساتھ ساتھ براعظم یورپ کو درپیش سکیورٹی چیلنجز پر بھی فوکس کیا جائے گا۔
کمیشن کے بیان کے مطابق اِس میٹنگ میں ریفیوجی کرائسس اور اقتصادی سرگرمیوں کو بہتر کرنے پر بھی غور کیا جائے گا۔ نیٹو کے رکن ملکوں کے رہنماؤں کی دو روزہ سمٹ آٹھ اور نو جولائی کو وارسا میں ہو گی۔