16.10.2026, 07:51pm , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
مضامین/تجزیات » صفدر ھمٰدانی
 

اگر رمضان میں شیطان قید ہوجاتا ہے تو پھر یہ کون ہیں؟ صفدر ھمدانی
09.06.2016, 02:02am , جعمرات (GMT+1)

صفدر ھمدانی لندن
رمضان تو جہنم کی آگ سے رہائی کا مہینہ ہے لیکن وطن عزیز پاکستان میں تاجر پیشہ ہی نہیں بلکہ چھوٹے دوکاندار بھی اس ماہ مبارک میں باقاعدہ اپنی بد اعمالیوں سے جہنم خریدتے ہیں

ملک میں عوام کی کتنی بڑی تعداد ہے جنکے لیئے رمضان کی آمد نیکیوں کی بہار کی بجائے اخراجات میں اضافے کے حوالے سے سوہان روح بن جاتی ہے۔ روزمرہ کی اشیا میں کون سی چیز ہے جس میں ہوشربا اضافہ نہیں ہوتا

تیل اور چینی سے لیکر کھجور، آلو اور پیاز تک یوں لگتا ہے جیسے براہ راست مدینہ منورہ سے آتا ہے اس لیئے انکی قیمتوں میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ قیمتوں میں اضافہ دراصل بڑے تاجروں سے شروع ہوتا ہے اور اسکا سب سے زیادہ اثر پرچون فروش اور پھر عوام الناس پر ہوتا ہے

حکومت کو اس سے کوئی غرض نہیں کہ انکے اپنے بنائے نام نہاد رمضان بازاروں میں عوام روزہ دار کو کیسے لوٹا جاتا ہے اور کیسے گھٹیا ترین معیار کی چیزیں بھی مہنگے داموں فروخت کر دی جاتی ہیں

مختلف شہروں میں رمضان بازاروں کا آغاز کردیا گیا کئی شہروں سے اشیائے ضرورت کے نایاب ہونے اور موجود اشیاء کے غیر معیاری اور ناقص ہونے کی شکایات عام ہیں ، دوسری جانب ماہ مبارک کی آمد کے ساتھ ہی منافع خور اور گراں فروش متحرک ہوگئے۔ کیا اسی کا نام رحمتوں کا مہینہ ہے

اسلام کے نام پر حاصل کیئے جانے والے پاکستان میں ہم ہمیشہ سے دیکھتے چلے آ رہے ہیں کہ ادھر رمضان المبارک آیا اُدھر روزمرہ کی اشیا کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا اور روزے دار کی چیخیں نکل گئیں۔

 دوسری طرف وہ مغربی ممالک ہیں جنہیں ہم کافر اور بے دین کہتے نہیں تھکتے جہاں کرسمس اور ایسے ہی دیگر تہواروں کے مواقع پر تو اشیا کی قیمتیں کم کر ہی دی جاتی ہیں لیکن رمضان کے موقع پر بھی یہاں کے ٹیسکو ، سینس بری ۔ ویٹ روز اور ایسڈا جیسے بڑے چین سٹور نہ صرف اپنے سٹوروں میں رمضان کارنر قائم کرتے ہیں بلکہ پکانے کے تیل سمیت متعدد روزمرہ استعمال کی اشیا کو خاصی حد تک سستا بھی کر دیتے ہیں۔ 

 اب اپ ہی کہیں کہ اس تفاوت کو کیا نام دیا جائے

ہم نے تو بچپن سے یہی سنا اور پڑھا ہے کہ پروردگار فرماتا ہے کہ وہ رمضان المبارک میں شیطان کو پابند سلاسل کر دیتا ہے۔ ہاتھ باندھ کر اپنے اللہ سے پوچھوں کہ اے مالک ارض و سما اگر رمضان میں قید کر دیاجاتا ہے تو وطن عزیز میں پھر روزہ داروں کی کھال اتارنے والے، انہیں روزے کی حالت میں پانی بجلی کے بغیر رکھنے والے اور اس نیکیوں کی بہار والے مہینے میں ملاوٹ سے بھرپور اشیا بیچنے والے کون ہیں؟ کیا یہ اس شیطان سے بڑے شیطان ہیں جسکو پابند سلاسل کرنے کی نوید اللہ جی آپ نے سنائی تھی؟

:دیگر مضامین
(27.04.2016) عارف رانا کا آدھا کنواں۔۔۔اگر پورا کنواں ہوتا تو کیا ہوتا ۔ صفدر ھمٰدانی
(21.04.2016) آغا جی آُپ کا قلم اور مائیکروفون میرے پاس امانت ہے۔اشاعت مکرر
(28.01.2016) محبت کی خوشبو میں گندھی نسرین انجم بھٹی زمین کی گود میں۔ صفدر ھمٰدانی
(01.11.2015) میری اور عالمی اخبار کی پیدائش کا ایک ہی مہینہ ہے۔۔۔ نومبر۔۔۔۔۔ از۔۔۔ صفدر ھمٰدانی
(15.10.2015) ’دنیا کو آج پھر ہے ضرورت حسین کی‘‘۔ از۔ صفدر ھمٰدانی
(23.09.2015) اے نوید مسیحا تیری قوم کا حال موسیٰ کی بھیڑوں سے ابتر ہوا۔صفدر ھمدانی
(14.08.2015) اے قائد ہم شرمندہ ہیں۔۔۔۔از۔۔۔۔۔ صفدر ھمدانی
(31.07.2015) بوالہوس کو آئینہ دکھلائیں گے ۔ از ۔صفدر ھمٰدانی۔ پہلی قسط
(18.06.2015) کیا آج روزہ ہے؟ جی ہے ۔ جی نہیں ہے۔ از۔ صفدر ھمٰدانی
(12.05.2015) اردو تو بولنی نہیں آتی اور انگریزی بھی غلط بولتے ہیں۔ از ۔صفدر ھمدانی
(01.05.2015) یکم مئی : آج کا دن ہے یوم انالحق آج کا دن مزدور کا دن ہے؟ از صفدر ھمٰدانی
(26.03.2015) پاکستان کو سعودی عرب اپنے مظالم میں شامل کررہا ہے ۔ از۔ صفدر ھمدانی
(23.03.2015) ایسے حکمران اپنے زوال کا خود باعث بن جاتے ہیں ۔ از ۔ صفدر ھمدانی
(19.01.2015) ہم ایک بے حس، مردہ اور مکروہ معاشرے کے فرد ہیں۔ از۔ صفدر ھمٰدانی
(31.12.2014) صفدرؔ خُدا کی لعن ہو ایسے نظام پر ۔ از ۔ صفدر ھمٰدانی . قند مکرر
(22.12.2014) سانحہ پشاور کے تناظر میں فکری ، علمی اور عملی بیداری کی ضرورت ۔ صفدر ھمدانی
(22.10.2014) سعودی عرب کے مفتی اعظم نے ٹویٹر کو برائیوں کا منبع قرار دے دیا۔از۔صفدر ھمٰدانی
(10.10.2014) ہماری بربادی ہماری بے حسی میں لکھی گئی ہے ۔ از۔ صفدر ھمٰدانی
(04.10.2014) عالم اسلام کی غربت اور خانہ کعبہ کے لیئے 20ملین ریال کا غلاف ۔ از۔ صفدر ھمٰدانی
(02.09.2014) پارلیمان کا مشترکہ اجلاس ۔نشستن، گفتن ، برخاستن ۔ از۔ صفدر ھمٰدانی۔ صوتی کالم



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
شمس جیلانی  »
صفدر ھمٰدانی  »
ماہ پارہ صفدر  »
ڈاکٹر نگہت نسیم  »
زرقا مفتی  »
سیدہ زائرہ عابدی۰بجو  »
محمد احمد ترازی  »
محمد عظیم اعظم  »
عالم آرا  »
سیدہ رافیعہ گیلانی  »
شاہین اشرف علی  »
اظہرالحق نسیم  »
فرخندہ رضوی  »
ڈاکٹر فاخرہ نورین  »
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں