جنوب مشرقی ترکی میں ایک کار بم حملے میں ایک حاملہ خاتون پولیس اہلکار سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ انقرہ حکومت کے مطابق اس دہشت گردانہ واقعے میں کالعدم کردستان ورکز پارٹی ملوث ہے۔
بدھ کے روز یہ دہشت گردانہ حملہ شامی سرحد کے قریبی ترک علاقے مِدیات میں ایک پولیس اسٹیشن پر کیا گیا۔ اس سے ایک روز قبل استنبول میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں متعدد پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔
ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس تنظیم کے خلاف شہری اور دیہی علاقوں میں بلاتخصیص کارروائیاں کی جائیں گی۔