حلیمہ قتل کیس کےمرکزی ملزم رضوان نےاعتراف جرم کرلیاہے،پولیس کے مطابق ملزم کا حلیمہ کے ساتھ رقم کا تنازع تھا۔ ملزم سے تفتیش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق حلیمہ قتل کیس کے مرکز ی ملزم نے قتل کا اعتراف کرلیا، حلیمہ کوقتل کرنے کےبعدملزم نےعبداللہ کوایدھی سینٹرچھوڑا تھا۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل کراچی کے علاقے دہلی کالونی کے ایک فلیٹ میںایک خاتون مردہ پائی گئی تھی۔خاتون حلیمہ کے قتل کا مقدمہ رضوان ایاز خان اور اس کی اہلیہ کیخلاف درج کیا گیا۔
ملزم رضوان چند روز قبل حلیمہ کے کمسن بیٹے کو گمشدہ قرار دیکر ایدھی سینٹر چھوڑ گیا تھا۔ قتل کا مقدمہ فیریئر تھانے میں اس کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا