آسٹریلیا کے شاپنگ سینٹر میں پولیس کی فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔ عرب ٹی وی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سڈنی کے شمال میں واقع ٹاؤن ہارنزبے کے شاپنگ میں اس وقت رونما ہوا جب پولیس نے چاقو بردار شخص کی موجودگی پر اندھادھند فائرنگ شروع کردی۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے پولیس اور چاقو بردار شخص کے درمیان تلخ کلامی اور ہاتھا پائی ہوئی جس کے بعد پولیس اہلکاروں کی جانب سے فائرنگ شروع ہوئی جس کے نتیجے میں چاقو بردار کے علاوہ تین عمر رسیدہ خواتین بھی زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ چاقو بردار شخص خواتین اہلکار کی جانب تیزی سے بڑھ رہا تھا جس پر حملے کا گمان پیدا ہوا۔