15.10.2026, 06:48am , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔
امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
 
عالمی خبریں
 

سعودی اتحاد,دھمکیوں کے باعث بلیک لسٹ سے نکالا'
10.06.2016, 08:28am , جمہ (GMT+1)

 اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے انکشاف کیا ہے کہ جنگ کے دوران بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی کے حوالے سے بلیک لسٹ سے یمن میں سعودی اتحاد کو عارضی طور پر نکالنے کا 'تکلیف دہ اور مشکل' فیصلہ انھوں نے اتحادیوں کی جانب سے 'بے جا دباؤ 'کی وجہ سے کیا۔

ڈان اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق بان کی مون کا کہنا تھا کہ عالمی ادارے کو دھمکی دی گئی تھی کہ اگر سعودی اتحاد کو بلیک لسٹ سے نہ نکالا گیا تو بہت سے پروگراموں کی فنڈنگ روک دی جائے گی۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے میڈیا کو بتایا کہ انھیں اس حقیقی پہلو کو بھی مدنظر رکھنا تھا کہ فلسطین، جنوبی سوڈان، شام، یمن اور دیگر ممالک میں موجود لاکھوں بچے اقوام متحدہ کے پروگراموں کی فنڈنگ بند ہونے سے شدید متاثر ہوں گے۔

بان کی مون کا یہ بیان انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے تنظیموں کی جانب سے عالمی ادارے کے مذکورہ فیصلے پر شدید ردعمل کے بعد سامنے آیا، جن میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل پر سعودی عرب کی پشت پناہی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا کا حمایت یافتہ سعودی اتحاد بچوں،اسکولوں اور ہسپتالوں پر حملوں میں ملوث ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل اقوام متحدہ نے یمن میں حوثی باغیوں سے لڑنے والے سعودی اتحاد کا نام اُس بلیک لسٹ سے نکال دیا تھا، جس میں جنگ کے دوران بچوں کے حقوق پامال کرنے والے ممالک شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق عالمی ادارے نے یہ فیصلہ سعودی عرب کی جانب سے کیے جانے والے احتجاج کے بعد کیا تھا۔

اقوامِ متحدہ میں تعینات سعودی سفیر عبداللہ المعلمی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ سعودی اتحاد کا نام غیر مشروط طور پر بلیک لسٹ سے نکالا گیا۔

وہ اس حوالے سے بھی پر اعتماد نظرآئے کہ جانچ میں یہ بات سامنے آئے گی سعودی اتحاد کو بلیک لسٹ میں ڈالنا غلطی تھی۔

واضح رہے کہ حال ہی میں اقوام متحدہ کی جانب سے شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ 2015 میں یمن میں مجموعی طور پر 1953 بچے ہلاک ہوئے جن میں 60 فیصد بچوں کی ہلاکتیں سعودی اتحاد کی کارروائیوں کے نتیجے میں ہوئیں۔

:دیگر مضامین
(10.06.2016) صدر اوباما نے ہیلری کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے
(09.06.2016) میکسیکو نے نیوکلیئر سپلائر گروپ میں بھارت کی شمولیت کی حمایت کر دی۔
(09.06.2016) مودی کا کانگریس سے خطاب، قریبی باہمی تعلقات پر زور
(08.06.2016) روسی اسلحے پر یقین دہانی، نیتن یاہو کی پیوٹن سے ملاقات
(08.06.2016)  ہیلری کلنٹن صدارتی انتخابات کے لیے یقینی امیدوار
(07.06.2016) پاکستان اور ترکی کے درمیان اہم دفاعی معاہدے طے پانے کا امکان ہے
(07.06.2016) بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی بارک اوباما سے ملاقات کریں گے
(07.06.2016) رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین کے مطابق  پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا جس کے بعد پہلا روزہ منگل 7 جون کو ہو گا۔
(07.06.2016) باراک اوباما کی ماہ رمضان کی آمد پر مسلمانوں کو مبارکباد
(06.06.2016) جاپان میں تعینات امریکی فوجیوں کی شراب نوشی پر پابندی
(06.06.2016) امریکی میزائل پروگرام پر واشنگٹن حکومت مذاکرات کے لیے تیار نہیں: روس
(05.06.2016) ٹیکساس میں بارش کی شدت میں کمی، دیگر علاقوں میں سیلابی صورتحال
(05.06.2016) جنوب مغربی نائجر میں بوکوحرام کا حملہ، 32 فوجی ہلاک
(04.06.2016) ٹیکساس میں سیلاب ،4لاپتافوجی اہلکاروں کی لاشیں مل گئیں
(04.06.2016) یورپی یونین کا مہاجرین سے متعلق معاہدہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی
(03.06.2016) ایران نے شہریوں کوحج پرنہ بھیجنے کاباضابطہ اعلان کردیا
(03.06.2016) فرانس اور جرمنی میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی
(03.06.2016) جنگ ویت نام میں مرنے والے آسٹریلوی فوجیوں کی باقیات کی واپسی
(02.06.2016) امریکہ میں قانونی اور غیر قانونی  تارکین وطن کی تعداد میں اضافہ
(02.06.2016) گجرات فسادات کیس کا فیصلہ آگیا۔ بھارتی عدالت نے 36 ملزمان بری کردئیے



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں