15.10.2026, 10:01am , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
سری لنکن حکومت نے پاناما لیکس پر اہم قدم اٹھاتے ہوئے تحقیقات کے لیے خصوصی پینل تشکیل دینے کا اعلان کردیا
حکومت اور مولویوں کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنے کے شرکا ریڈ زون خالی کرکے واپس لوٹ گئے۔
 
عالمی اخبار تازہ ترین
 

آرمی چیف ، ملا منصور کے خلاف پاکستان میں کیوں کارروائی ؟
11.06.2016, 01:04am , ہفتہ (GMT+1)


امریکی ایلچیوں سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سوال کیا ہے کہ ملا منصور کے خلاف پاکستان میں کیوں کارروائی کی، ملا فضل اللہ کے خلاف افغانستان میں کارروائی کیوں نہیں کرتے۔

امریکی فوج کے افغانستان میں کمانڈر جنرل جان نکلسن اور امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن نے جی ایچ کیوراولپنڈی میں جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی ۔

امریکی وفد کی مشیر خارجہ سے بھی ملاقات ہوئی جس میںمشیر خارجہ سرتاج عزیزبلوچستان ڈرون حملے کے پیچھے کیا عزائم تھے؟ جب امریکا کو علم ہوا کہ ملا منصور امن مذاکرات کا حامی نہیں تو پاکستان کو اعتماد میں کیوں نہیں لیا؟

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ امریکا ملا فضل اللہ اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے خلاف کارروائی کرے، پاکستان کو افغان عدم استحکام کا ذمے دار ٹھہرانا بدقسمتی ہے، بھارتی اور افغان خفیہ ایجنسیوں کو پاکستان میں دہشت گردی کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے۔

امریکی وفد سے ملاقات میں آرمی چیف نے مزید کہا کہ نوشکی ڈرون حملے سے پاک امریکا تعلقات کو نقصان پہنچا، اعتماد اور احترام کی فضا کو دھچکا لگا، آپریشن ضرب عضب کے ثمرات کو ٹھیس پہنچی،خطے میں دیرپا امن کا حصول مشترکہ ذمہ داری ہے،امریکا افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور ملا فضل اللہ کے خلاف کارروائی کرے۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے یہ بھی کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را ہو یا افغان این ڈی ایس کسی کو پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے امریکی وفد کو نوشکی ڈرون حملے کے بعد پیدا صورتحال سے آگاہ کیا اور پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی پر شدید تحفظات ظاہرکیے۔

آرمی چیف نے کہا کہ قیام امن کی مشترکہ کوششوں سے ہی ممکن ہے، افغانستان کے ساتھ طویل اور انتہائی پیچیدہ سرحد، 30لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی کئی دہائیوں سے پاکستان میں موجودگی اور بین القبائل روابط جیسے چیلنجز کی موجودگی میں پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام فریق پاکستان کو درپیش چیلنجز کو سمجھیں، پاکستان تمام دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق، بلا امتیاز آپریشن ضرب عضب جاری رکھے ہوئے ہے۔

آرمی چیف نےکہاکہ خطے میں امن و استحکام کے لیے مؤثر بارڈر مینجمنٹ کی ضرورت ہے، پاکستان افغان مفاہمتی میں چار ملکی رابطہ گروپ کے تحت کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔


:دیگر مضامین
(10.06.2016) پانامالیکس پر ضابطہ کار کمیٹی میں ڈیڈلاک برقرارہے
(10.06.2016) پاکستان کے امریکا سے تعلقات غور طلب ہیں، سرتاج عزیز
(10.06.2016) پاک امریکہ تعلقات ۔امریکی وفد کی سرتاج عزیز سے ملاقات
(10.06.2016) ڈی جی رینجرز نے ایم کیو ایم وفد کو اسپیکر کو لکھا گیا خط دکھایا تھا
(09.06.2016) شیریں مزاری کا خواجہ آصف سے نام لےکر معافی کا مطالبہ
(09.06.2016) شیریں مزاری کو ایوان میں نازیبا الفاظ کہنے پر خواجہ آصف کی ’معذرت‘
(09.06.2016) حلیمہ قتل کیس کےمرکزی ملزم رضوان نےاعتراف جرم کرلیاہے
(08.06.2016)  کوئٹہ میں نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے لاء کالج کے پرنسپل جاں بحق
(08.06.2016) فاروق ستار کے گھر کا محاصرہ، ایم کیو ایم کا آج احتجاج کا اعلان
(07.06.2016) استنبول دھما کے میں ہلاک افراد کی تعداد 11 ہوگئی
(07.06.2016) جی ایچ کیو سیکورٹی اجلاس میں داخلی سلامتی اور خطے کی صورتحال پر غور
(07.06.2016) استنبول میں ایک بس اسٹاپ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی 
(07.06.2016) سنکیانگ میں سرکاری ملازمین، طلباء اور بچوں پر روزے رکھنے پر پابندی عائد
(06.06.2016) قومی اسمبلی اور سینٹ کے الگ الگ اجلاس آج اسلام آباد میں ہوں گے 
(06.06.2016) پاکستان میں رواں سال ایک ساتھ رمضان شروع ہونے کا امکان
(05.06.2016) کراچی , وزیر اعلیٰ ہاؤس کے اطراف کی سڑکیں کنٹینر لگا کر بند 
(05.06.2016) پاکستان۔ بھارت کو کلبھوشن یادیو تک فوری طورپرقونصلررسائی نہ دینے کا فیصلہ
(04.06.2016) پابندی میں نرمی: ہزاروں افغان گاڑیاں پاکستان میں داخل
(04.06.2016) حکومت پاکستان کی رمضان المبارک سے قبل ملک بھرکی 60تنظیموں پر پابندی عائد 
(04.06.2016) مسلح افواج کے بجٹ کیلئے 860 ارب روپے مختص



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں