17.10.2026, 04:10pm , ہفتہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
امریکا نے الزام عاید کیا ہے کہ اسد حکومت حلب اور دوسرے شہروں میں انسانی امداد فراہم کرنے کی کوششوں کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں۔
کویت کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا کہ ملک کی سیکورٹی کو نشانہ بنانے کے مقصد سے تیار کیے گئے تین منصوبوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے
 
مشرق وسطیٰ/افریقہ
 

دہشت گرد اسرائیل جنرل اسمبلی کی انسداد دہشت گردی کمیٹی کا سربراہ نامزد
11.06.2016, 09:04am , ہفتہ (GMT+1)

مرکز اطلاعات فلسطین 
مغربی یورپی اور دوسرے ملکوں کی مشترکہ تنظیم 
 کی جانب سے اسرائیل کو جنرل اسمبلی کے زیراہتمام انسداد دہشت گردی کمیٹی کا سربراہ نامزد کیے جانے پر فلسطینی سیاسی اور عوامی حلقوں کی جانب سے سخت احتجاج کیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حال ہی میں مغربی یورپ کے ملکوں نے ایک متنازع فیصلہ کرتے ہوئے جنرل اسمبلی کی ذیلی ’انسداد دہشت گردی‘‘ کی قیادت اسرائیل کے سپرد کیے جانے کی سفارش کرتے ہوئے صہیونی ریاست کو عالمی ادارے میں اس اہم منصب پر فائز کیا۔ مغربی ملکوں کے اس دہرے معیار کے خلاف فلسطینی سیاسی اور عوامی حلقے سراپا احتجاج ہیں اور اسے دہشت گردی کی حمایت کے مترادف قرار دے رہے ہیں۔

فلسطینی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی جانب سے آنے والے رد عمل میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل خود بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے۔ صہیونی افواج روزانہ فلسطین میں منظم ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتےہوئے نہتے فلسطینیوں کو شہید اور زخمی کر رہی ہیں۔ طاقت کے استعمال کے دوران نہتے فلسطینیوں کو پکڑ کر جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے۔ شہری آزادیوں، آزادی صحافت اور آزای اظہار رائے کی سنگین پامالیاں عروج پر ہیں۔ ایسے میں اسرائیل کو انسداد دہشت گردی کمیٹی کا سربراہ نامزد کرنا ان ملکوں کی منفی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔

فلسطینی تعلقات عامہ کونسل کے چیئرمین باسم نعیم نے مغربی یورپی ملکوں کے فیصلے کو حیران کن اور ناقابل یقین قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی شہری آزادیوں پر یقین رکھنے والے بھلا اسرائیل جیسے دہشت گرد ملک کو کیسے عالمی ادارے کی ایک ذمہ داری کمیٹی کا سربراہ مقرر کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل 10 سال سے غزہ کی پٹی کے دوملین لوگوں کا معاشی بائیکاٹ کرتے ہوئے ان پر غیرقانونی پابندیاں عاید کر رکھی ہیں۔ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں غیرقانونی یہودی آباد کاری جاری ہے۔ نہتے فلسطینیوں کو گھر سےنکلتے ہی گولیوں سے بھون دیا جاتا ہے۔ نہتے فلسطینیوں کے گھر مسمار کر کے انہیں بے گھر کیا جاتا ہے۔ یہ تمام دہشت گردی کی اقسام ہیں جن کا فلسطینی شہریوں کو روز مرہ کی بنیاد پرسامنا ہے۔

تنظیم آزادی فلسطین کی رکن حنان عشراوی نے اسرائیل کو جنرل اسمبلی کی انسداد دہشت گردی کمیٹی کا سربراہ نامزد کیے جانے پر سخت افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا اگر اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی سے آگاہ نہیں تو انتہائی افسوس کی بات ہے اور اگر آگاہ ہوتے ہوئے بھی صہیونی ریاست کو انسداد دہشت گردی کمیٹٰی قیادت سونپنے جانے کی سفارش کی جاتی ہے تو اس سے بڑھ کر شرمناک بات اور کیا ہو سکتی ہے۔

:دیگر مضامین
(10.06.2016) تل ابیب: فلسطینی مزاحمت کاروں کا حملہ، چارصہیونی ہلاک،7 زخمی
(09.06.2016) امریکا بائیکاٹ تحریک کےخلاف صہیونی ریاست کی پشتیبان بن گیا
(08.06.2016) فلسطین میں 65 ملین یورو کی امداد سے بنائی املاک اسرائیل نے تباہ کر دی
(07.06.2016) اسرائیل کی 15 سالہ فلسطینی بچے کو ساڑھے سال قید اور 28 ہزار شیکل جرمانہ کی سزا 
(06.06.2016)  ہالینڈ میں اسرائیل میں سرمایہ کاری کرنے والی تجارتی کمپنیوں کے خلاف مظاہرہ 
(05.06.2016) اسرائیلی فوج کی دہشت گردی، دو کم سن بچوں کی ماں گولیوں سے بھون ڈالی
(03.06.2016) فلسطینی خاتون سیاست دان کی اسرائیلی جیل سے رہائی کا فیصلہ
(02.06.2016) ترکی کا وزیراعظم منتخب ہونے پر خالد مشعل کی بن علی یلدرم کو مبارک باد
(01.06.2016) بزرگ فلسطینی رہ نما  عمر البرغوثی کی مدت حراست میں تیسری بار توسیع 
(31.05.2016) ترکی میں‘مرمرہ‘ پر صہیونی جارحیت کی برسی پر احتجاجی مظاہرے
(30.05.2016)  ماہی گیروں کے خلاف انتقامی کارروائیوں میں غیرمعمولی اضافہ
(29.05.2016) رواں سال اسرائیلی عدالتوں سے 729 فلسطینیوں کو انتظامی حراست کی سزائیں
(29.05.2016) سرکردہ امریکی رسالے کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس نے خاموشی سے اپنے اتحادی سعودی عرب کو کلسٹر بم کی فراہمی منسوخ کر دی ہے
(28.05.2016) اسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈاؤن، خواتین سمیت کئی فلسطینی گرفتار
(27.05.2016) فلسطینی پارلیمنٹ نے فوج داری کیسز میں سزائے موت کی توثیق کر دی
(26.05.2016) اسرائیلی فوج نے تلاشی کی کارروائیوں میں 21 فلسطینی گرفتار کر لیئے
(25.05.2016) اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد شہید کر دی
(23.05.2016) اسرائیلی فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کار قبلہ اول میں دخل
(22.05.2016) اسرائیلی فوج کی غزہ کے علاقے میں فائرنگ، ایک فلسطینی نوجوان شدید زخمی
(21.05.2016) یونیسکو کے القدس بارے فیصلے پر فرانسیسی صدر کی اسرائیل سے معافی



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں