16.10.2026, 07:52pm , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
سری لنکن حکومت نے پاناما لیکس پر اہم قدم اٹھاتے ہوئے تحقیقات کے لیے خصوصی پینل تشکیل دینے کا اعلان کردیا
حکومت اور مولویوں کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنے کے شرکا ریڈ زون خالی کرکے واپس لوٹ گئے۔
 
عالمی اخبار تازہ ترین
 

القاعدہ سربراہ کا ہیبت اللہ اخوانزادہ کی بیعت کا اعلان
11.06.2016, 09:14am , ہفتہ (GMT+1)

عالمی دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری نے افغان طالبان کے نئے سربراہ مولوی ہیبت اللہ اخونزادہ کی بیعت کا اعلان کردیا۔

یاد رہے کہ افغان طالبان کے سابق امیر ملا اختر منصور کی امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کے بعد گذشتہ ماہ ہی مولوی ہیبت اللہ اخوانزادہ کو تنظیم کا نیا امیر مقرر کیا گیا تھا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایمن الظواہری نے اپنے ایک آڈیو ہیغام میں اس بات کا اعلان کیا۔

2011 میں پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں امریکی فوج کے خفیہ آپریشن کے دوران اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد ایمن الظواہری کو القاعدہ کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا، جن کے بارے میں خیال ظاہر کیا جاتا ہے کہ وہ 1990 کی دہائی سے پاک افغان سرحدی علاقے میں روپوش ہیں۔


رائٹرز کے مطابق اپنی 14 منٹ کی آڈیو ریکارڈنگ میں ایمن الظواہری نے کہا، ' جہادی تنظیم القاعدہ کے سربراہ کی حییت سے میں ایک بار پھر (نئے افغان سربراہ کی) بیعت کا اعلان کرتا ہوں اور ساتھ ہی مسلمانوں کو امارت اسلامیہ کے قیام کے لیے اسامہ بن لادن کے نقطہ نظر کی حمایت کی دعوت دیتا ہوں'۔

واضح رہے کہ افغانستان میں 1996 سے 2001 کے دوران افغان طالبان نے افغانستان میں اپنی حکومت امارت اسلامیہ قائم کی تھی اور وہ ایک مرتبہ پھر ملک کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے جنگ میں مصروف ہیں۔

ایمن الظواہری کی مذکورہ آڈیو ریکارڈنگ کی فوری طور پر تصدیق نہیں ہوسکی۔

اسامہ بن لادن کے بعد جب سے القاعدہ کی سربراہی ایمن الظواہری کے حصے میں آئی، القاعدہ کو شدت پسند تنظیم داعش کی جانب سے مسلسل شکست کا سامنا ہے۔

دوسری جانب کچھ افغان عسکریت پسندوں نے بھی داعش کی حمایت کا اعلان کر رکھا ہے، جو عراق و شام کے ایک بڑے حصے پر قابض ہے اور اس نے 2014 میں خود ساختہ خلافت کا اعلان کیا تھا۔

یاد رہے کہ سوویت یونین سے لڑنے کے لیے افغانستان آنے والے عرب گوریلا جنگجوؤں (جن کو اس وقت مجاہدین کہا جاتا تھا) نے 1980 کی دہائی القاعدہ میں قائم کی تھی، جبکہ 11 ستمبر 2011 کو ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملے کی ذمہ داری بھی امریکا کی جانب سے القاعدہ پر عائد کی گئی تھی۔

:دیگر مضامین
(11.06.2016) آرمی چیف ، ملا منصور کے خلاف پاکستان میں کیوں کارروائی ؟
(10.06.2016) پانامالیکس پر ضابطہ کار کمیٹی میں ڈیڈلاک برقرارہے
(10.06.2016) پاکستان کے امریکا سے تعلقات غور طلب ہیں، سرتاج عزیز
(10.06.2016) پاک امریکہ تعلقات ۔امریکی وفد کی سرتاج عزیز سے ملاقات
(10.06.2016) ڈی جی رینجرز نے ایم کیو ایم وفد کو اسپیکر کو لکھا گیا خط دکھایا تھا
(09.06.2016) شیریں مزاری کا خواجہ آصف سے نام لےکر معافی کا مطالبہ
(09.06.2016) شیریں مزاری کو ایوان میں نازیبا الفاظ کہنے پر خواجہ آصف کی ’معذرت‘
(09.06.2016) حلیمہ قتل کیس کےمرکزی ملزم رضوان نےاعتراف جرم کرلیاہے
(08.06.2016)  کوئٹہ میں نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے لاء کالج کے پرنسپل جاں بحق
(08.06.2016) فاروق ستار کے گھر کا محاصرہ، ایم کیو ایم کا آج احتجاج کا اعلان
(07.06.2016) استنبول دھما کے میں ہلاک افراد کی تعداد 11 ہوگئی
(07.06.2016) جی ایچ کیو سیکورٹی اجلاس میں داخلی سلامتی اور خطے کی صورتحال پر غور
(07.06.2016) استنبول میں ایک بس اسٹاپ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی 
(07.06.2016) سنکیانگ میں سرکاری ملازمین، طلباء اور بچوں پر روزے رکھنے پر پابندی عائد
(06.06.2016) قومی اسمبلی اور سینٹ کے الگ الگ اجلاس آج اسلام آباد میں ہوں گے 
(06.06.2016) پاکستان میں رواں سال ایک ساتھ رمضان شروع ہونے کا امکان
(05.06.2016) کراچی , وزیر اعلیٰ ہاؤس کے اطراف کی سڑکیں کنٹینر لگا کر بند 
(05.06.2016) پاکستان۔ بھارت کو کلبھوشن یادیو تک فوری طورپرقونصلررسائی نہ دینے کا فیصلہ
(04.06.2016) پابندی میں نرمی: ہزاروں افغان گاڑیاں پاکستان میں داخل
(04.06.2016) حکومت پاکستان کی رمضان المبارک سے قبل ملک بھرکی 60تنظیموں پر پابندی عائد 



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں