مری میں رشتے سے انکار پر زندہ جلائی گئی ماریہ کے والدین پر ملزمان کا صلح کے لیے دباؤ ڈالے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
سپریم کورٹ بار کا فیکٹ فائنڈنگ مشن آج ماریہ عباسی کے گھر پہنچا، ماریہ کے والد نے فیکٹ فائنڈنگ مشن کو آگاہ کیا کہ گرفتار ملزمان صلح کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں۔
19سالہ اسکول ٹیچر ماریہ عباسی کو شادی سے انکار پر مبینہ طور پرماسٹر شوکت اور ساتھیوں نے زندہ جلایا تھا، فیکٹ فائنڈنگ مشن کی رکن عاصمہ جہانگیر کا کہنا ہے کہ ماریہ قتل کیس کے حقائق کو سامنے لایا جائے گا۔