15.10.2026, 09:57pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
صحت/سائینس
 

ماہ رمضان میں اچھی صحت کے لیے 8 بہترین پھل
12.06.2016, 09:10am , اتوار (GMT+1)

فیصل ظفر

ماہ رمضان کا آغاز ہوچکا ہے اور افطار کے وقت کس کا دل نہیں کرتا کہ دستر خوان پر پھل نہ سجیں؟

اگر تو آپ رمضان کے دوران اپنے جسم کو صحت مند بنانا چاہتے ہیں تو بازار میں عام دستیاب ان چند پھلوں کو افطار میں استعمال کرنا اپنی عادت بنالیں جن کے فوائد آپ کو حیران کردیں گے۔

آڑو

ویسے تو ہوسکتا ہے کہ سب کو معلوم ہو کہ کیلوں میں پوٹاشیم کی بہت زیادہ مقدار ہوتی ہے مگر آڑو میں جسم کے لیے ضروری اس منرل کی مقدار ایک درمیانے سائز کے کیلے سے زیادہ ہوتی ہے، جو اعصابی طاقت کو بڑھانے کے ساتھ پٹھوں کی صحت بھی بہتر بناتی ہے۔ آڑو کی جِلد اینٹی آکسائیڈنٹس اور فائبر سے بھرپور ہوتی ہے اور وہ لوگ جو اپنے بڑھتے وزن سے پریشان ہیں ان کے لیے آڑو کسی بھی غذا میں مٹھاس بڑھانے کے لیے ایک صحت مند ذریعہ ہے۔

انناس

یہ بھی کافی آسانی سے مل جانے والا پھل ہے جسے کسی بھی شکل جیسے تازہ، خشک، منجمند وغیرہ میں استعمال کیا جائے یہ صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے جس کی وجہ اس میں موجود ورم کش جُز bromelain 
ہے جو دل کے دورے اور فالج جیسے امراض کے خطرات کم کرتا ہے جبکہ بانجھ پن کا امکان بھی دور کرتا ہے۔

انگور

دنیا بھر میں مقبول یہ پھل امراض قلب اور ہائی کولیسٹرول کے خلاف موثر ثابت ہوتا ہے جس کی وجہ اس میں اینٹی آکسائیڈنٹس کی بہت زیادہ مقدار کا ہونا ہے۔ اس کے ہر دانے میں پوٹاشیم اور آئرن جیسے منرلز موجود ہوتے ہیں جو خون کی کمی اور پٹھوں کی اکڑن سے تحفظ دیتے ہیں۔

آم

آم تو پھلوں کا بادشاہ ہے اور گرمیوں میں اس کے بغیر اکثر افراد کا گزارہ نہیں ہوتا، اس میں ایک جُز بیٹا کیروٹین بہت زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے جو جسم میں جاکر وٹامن اے میں تبدیل ہوجاتا ہے اور ہڈیوں کی نشوونما کے لیے جسمانی دفاعی نظام کو مضبوط بناتا ہے، جبکہ بینائی کے لیے بھی یہ وٹامن بہت ضروری ہوتا ہے۔ اسی طرح اس میں وٹامن سی بھی ہوتا ہے جو جلد کی صحت کے لیے بہترین تصور کیا جاتا ہے۔

سیب

ایک درمیانے سائز کے سیب میں صرف 80 کیلوریز ہوتی ہیں مگر ایک طاقتور اینٹی آکسائیڈنٹ کیورٹیشن اس کا حصہ ہوتا ہے جو ان دماغی خلیات کی تنزلی کی روک تھام کرتا ہے جو الزائمر جیسے مرض کا باعث بنتے ہیں۔ جو افراد سیب کھانے کے شوقین ہوتے ہیں ان میں ہائی بلڈ پریشر کے مرض کا امکان بھی ہوتا ہے جبکہ یہ پھل کولیسٹرول کی سطح کم کرنے کے ساتھ ساتھ آنتوں کے کینسر سے بھی تحفظ دیتا ہے۔ اور ہاں یہ دانتوں کی صحت کے لیے بھی بہترین پھل ہے جبکہ جسمانی وزن بھی کم کرتا ہے۔ اس کے چھلکے میں بھی بیماریوں کے خلاف لڑنے والے اجزاءہوتے ہیں جو امراض قلب کا خطرہ کم کرتے ہیں۔

انار

انار کا جوس ہفتے میں 2 سے 3 مرتبہ استعمال کرنا پوٹاشیم کے حصول کا بہترین ذریعہ ثابت ہوتا ہے جو جسمانی توانائی کو مستحکم رکھنے اور ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے۔ مختلف تحقیقی رپورٹس کے مطابق روزانہ ایک چوتھائی کپ انار کا جوس پینے سے خون کی شریانوں کی صحت بہتر ہوتی ہے، کولیسٹرول کی سطح کم اور دیگر جسمانی افعال میں بہتری آتی ہے۔تاہم اس جوس کا روزانہ استعمال عادت بنالینے سے پہلے ڈاکٹر سے ضرور مشورہ لے لیں کیونکہ کئی بار یہ ادویات کے ساتھ استعمال کرنے پر مضر اثرات کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

کیلے

کیلے پوٹاشیم اور فائبر سے بھرپور پھل ہے جو جسمانی توانائی کو دیر تک برقرار رکھتے ہیں اور آپ کو جسمانی طور پر پورا دن چوکنا رکھتے ہیں۔ اس میں چربی یا نمک شامل نہیں، اس لیے یہ جسمانی وزن میں اضافے یا کسی اور مرض کا خطرہ بھی نہیں بڑھاتے۔

بلیو بیریز

ویسے یہ پھل پاکستان میں تو بہت کم ملتا ہے تاہم جن کو دستیاب ہو وہ ضرور اس کا استعمال کریں کیونکہ یہ اینٹی آکسائیڈنٹس اور وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے جو مختلف امراض سے تحفظ دینے کے ساتھ ساتھ دماغی طاقت کو بھی بڑھاتے ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق جو لوگ اکثر اس پھل کو استعمال کرتے ہیں ان میں عمر بڑھنے کے ساتھ آنکھوں کے پٹھوں کی کمزوری کے مسائل پیدا ہونے کا امکان بھی کم ہوتا ہے جو بڑھاپے میں بینائی کے مختلف امراض کا باعث بنتا ہے

:دیگر مضامین
(10.06.2016) ذیابیطس کے مریض روزہ رکھنے سے پہلے اپنے معالج سے رجوع کریں
(08.06.2016) طویل دورانیہ کے روزے میں پروٹین کا استعمال کیا جائے،ماہرین
(05.06.2016) فائبر (ریشے) سے بھرپور غذاﺅں کا استعمال طویل العمری اور صحت مند زندگی
(03.06.2016) ذائقے سے بھرپور آم کے حیران کن طبی فوائد
(02.06.2016) پھلوں کے جوس کازیادہ استعمال ذیا بیطس کا باعث بن سکتا ہے،تحقیق
(29.05.2016) آپکےباپ داد آپ سے زیادہ صحت مند کیوں تھے؟7حقائق
(26.05.2016) علاج میں جدت، شوگر کنٹرول کرنے والا خودکار آلہ تیار
(24.05.2016) مچھلی اور مرغی کا گوشت فالج کےخلاف ڈھال ہے،طبی ماہرین
(22.05.2016) سونو نگھم گھنٹوں تک ممبئی کی ایک سڑک کے کنارے بیٹھ کر گانا گاتے رہے
(20.05.2016) نصف سے زائد عالمی آبادی اب بھی انٹرنیٹ سے منقطع
(18.05.2016) آلو بخارے کو موٹاپے میں کمی لانے کیلئے مددگار قرار دیا گیا
(16.05.2016) سنبلہ اور عقرب۔ دونوں کے درمیان زبردست موافقت موجود ہے
(14.05.2016) طويل العمري کيلئے وٹامن ڈي اور کيلشيم کا استعمال ضروري ہے،ماہرين
(12.05.2016) سات کروڑ ڈالر مالیت کے ہیرے کی نمائش
(10.05.2016) ہاتھوں سے معذور سات سالہ بچی نے قومی خوشخطی کا مقابلہ جیت لیا 
(09.05.2016) موسیقی سننا امراضِ قلب پر قابو پانے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے،نئی تحقیق
(06.05.2016) ’پاک ۔ ہند کے فنکاروں میں تعاون مزید بڑھے گا‘
(05.05.2016) پچیس فیصد خواتین شوہر کے دوستوں کو سخت ناپسند کرتی ہیں
(03.05.2016) اب جو گرز بھی تھری ڈی پر نٹر سے تیار کیے جائیں گے
(02.05.2016) سنگاپور. پانی کے بجائے تانبے کے قطروں کی بارش ہو ئی۔



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں