کویت کی ممتاز سماجی شخصیت جناب حاجی منور حسین کی طرف سے افطار ڈنر کا اھتمام

(ووپ میڈیا رپورٹ) صالة الميلم للافراح ‘ واقع العديلية میں ١١ جون ٢٠١٦ کو پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز سماجی شخصیت حاجی منور حسین کی شخصیت کویت میں جہاں کاروباری حوالے سے (المعروف سفینہ ہوٹلز) شہرت رکھتی ھے وھاں سماجی حلقوں میں بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھی جاتی ھے۔
انھوں نے حسب روایت افطار ڈنر کا اھتمام کیا۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سفیر عزت مآب جناب غلام دستگیر نے اپنے بے حد مصروف شیڈول کے باوجود افطار ڈنر تقریب میں خصوصی شرکت فرمائئ .
اس کے علاوہ رمضان المبارک میں ھونے والی افطار ڈنر کی تقریب کی خاصیت یہ تھی کہ اس تقریب میں ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والی سماجی سیاسی و کاروباری شخصیات کی بھرپور شرکت تھی-