16.10.2026, 12:53pm , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
سری لنکن حکومت نے پاناما لیکس پر اہم قدم اٹھاتے ہوئے تحقیقات کے لیے خصوصی پینل تشکیل دینے کا اعلان کردیا
حکومت اور مولویوں کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنے کے شرکا ریڈ زون خالی کرکے واپس لوٹ گئے۔
 
عالمی اخبار تازہ ترین
 

پنجاب اسمبلی کا بجٹ آج سہ پہر وزیر خزانہ پنجاب پیش کریں گی 
13.06.2016, 08:52am , سوموار (GMT+1)


پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج سہ پہر چار بجے ہوگا۔ وزیر خزانہ پنجاب عائشہ غوث پاشا بجٹ پیش کریں گی ۔

پنجاب کے بجٹ کا کل حجم ایک ہزار650ارب روپےسے زائد ہوگا۔ گاڑیوں پر نئے ٹیکسزلگائےجانےکا بھی امکان ہے۔ جیو نیوز نے بجٹ دستاویزات کی کاپی حاصل کر لی۔

بجٹ آج پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ 

وزارتِ خزانہ پنجاب کےذرائع کےمطابق صوبائی بجٹ5 سو 50 ارب روپے سے زائد کاترقیاتی بجٹ ہوگا جس میں142 نئے ترقیاتی منصوبے شامل کئے جائیں گے۔ بعض اشیاءپر نئے ٹیکسزسمیت 10 نئی سروسز پرٹیکس عائدکرنے کی تجویزہے۔

1500 سے 2000 سی سی تک کی گاڑیوں کے ٹیکس میں 2 سے 3 فیصد اضافہ متوقع ہے جبکہ پروفیشنل ٹیکس ، کنسلٹنٹ، اسپیشلسٹ اور ڈینٹل سرجن کے ٹیکسوں میں اضافہ کی تجویز ہے۔

تنخواہوں کی مدمیں 800 ارب ،مواصلات و تعمیرات کیلئے 250 ارب ،بیرونی سرمائے سے چلنے والے پراجیکٹس کے لیے 30 ارب روپے، صحت کیلئے 150ارب ،اورنج لائن میٹرو ٹرین اور سڑکوں کیلئے 100 ارب، توانائی کے لیے 18 ارب چالیس کروڑ، پنجاب پولیس کیلئے 94 ارب روپے اورصاف پانی پروگرام کیلئے 30ارب رکھنے کی تجویز ہے۔

کسان پیکیج کیلئے 50 ارب،اربن ڈویلپمنٹ کے لیے 16 ارب،86 کروڑ 60 لاکھ روپے،زراعت کیلئے 12 ارب 21 کروڑ90 لاکھ اورکینال روڈ لاہور کی توسیع کیلئے 5 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

اسکولوں کی مخدوش عمارات کی تعمیر ومرمت کیلئے 9 ارب ، اسکول ایجوکیشن کیلئے 22 ارب 62 کروڑ ، ہائر ایجوکیشن کیلئے 13ارب 49 کروڑ،اسپیشل ایجوکیشن کیلئے90 کروڑ ،اسکولوں میں سہولتوں کی فراہمی کیلئے6 ارب روپےاور لیپ ٹاپ اسکیم کیلئے6 ارب روپےرکھنےکی تجویزہے۔

بجٹ میں 3لاکھ اساتذہ کی اپ گریڈیشن جبکہ 70ہزار نئے اساتذہ بھرتی کرنےکافیصلہ بھی کیا گیا ہے ،بجٹ دستاویز کے مطابق جاریہ اخراجات کا تخمینہ 1200 ارب روپے لگایا گیا ہے۔۔

:دیگر مضامین
(13.06.2016) طورخم بارڈر پر افغان فورسز کی پاکستانی حدود میں بلا اشتعال فائرنگ
(12.06.2016) بیٹے نے جو کیا، اس کا مذہب سے تعلق نہیں، میر صدیق والد عمر متین
(12.06.2016) فلوریڈا: نائٹ کلب میں فائرنگ، پچاس ہلاک ۔ پچپن افراد زخمی
(12.06.2016) سرینگر:میں حریت رہنما یاسین ملک کو گرفتار کر لیا گیا
(12.06.2016) برطانیہ کے پرنس چارلس کی وزیراعظم نواز شریف کی عیادت
(11.06.2016) دمشق میں سیدہ زینب کے مزار کے قریب کار بم دھماکے میں کم ازکم ۸ افراد ہلاک
(11.06.2016) القاعدہ سربراہ کا ہیبت اللہ اخوانزادہ کی بیعت کا اعلان
(11.06.2016) آرمی چیف ، ملا منصور کے خلاف پاکستان میں کیوں کارروائی ؟
(10.06.2016) پانامالیکس پر ضابطہ کار کمیٹی میں ڈیڈلاک برقرارہے
(10.06.2016) پاکستان کے امریکا سے تعلقات غور طلب ہیں، سرتاج عزیز
(10.06.2016) پاک امریکہ تعلقات ۔امریکی وفد کی سرتاج عزیز سے ملاقات
(10.06.2016) ڈی جی رینجرز نے ایم کیو ایم وفد کو اسپیکر کو لکھا گیا خط دکھایا تھا
(09.06.2016) شیریں مزاری کا خواجہ آصف سے نام لےکر معافی کا مطالبہ
(09.06.2016) شیریں مزاری کو ایوان میں نازیبا الفاظ کہنے پر خواجہ آصف کی ’معذرت‘
(09.06.2016) حلیمہ قتل کیس کےمرکزی ملزم رضوان نےاعتراف جرم کرلیاہے
(08.06.2016)  کوئٹہ میں نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے لاء کالج کے پرنسپل جاں بحق
(08.06.2016) فاروق ستار کے گھر کا محاصرہ، ایم کیو ایم کا آج احتجاج کا اعلان
(07.06.2016) استنبول دھما کے میں ہلاک افراد کی تعداد 11 ہوگئی
(07.06.2016) جی ایچ کیو سیکورٹی اجلاس میں داخلی سلامتی اور خطے کی صورتحال پر غور
(07.06.2016) استنبول میں ایک بس اسٹاپ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی 



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں