16.10.2026, 06:58pm , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
عالمی اخبار ادبیات
 

میں کینوس پہ وہ منظر بنانے والا ہوں از صفدر ھمدانی
15.06.2016, 01:02am , بدھ (GMT+1)

صفدر ہمدانی

میں کینوس پہ وہ منظر بنانے والا ہوں
پروں کو کاٹ کے اک پر بنانے والا ہوں

ملا ہے اذن جو تخلیق کا تو اب دیکھو
خود اپنے جیسا ہی خود سر بنانے والا ہوں

نہیں ہے کوئی ضرورت منافقوں کی مجھے
میں اپنی ذات میں لشکر بنانے والا ہوں

نہ جانے حال میرا کیا کریں خدا والے

میں دل کے کعبے میں مندر بنانے والا ہوں

 

غنیمِ جاں کو ہے کب سے تلاش سر کی مرے

سو اپنی طرح کے کچھ سر بنانے والا ہوں

 

تمام عمر مجھے زر سے خوف آیا ہے

یہ کس نے تم سے کہا زر بنانے والا ہوں

 

تمہیں تو یاد ہے اک روز یہ  کہا تھا تمہیں

مکاں تمہارا ہے میں گھر بنانے والا ہوں

 

جو صرف میرے بدن کو ہی پارہ پارہ کرے

کچھ اس طرح کا میں پتھر بنانے والا ہوں

 

فلک پہ حشر کے دن ہو سکے گا کیا انصاف

زمیں پہ اس لئے محشر بنانے والا ہوں

 

کبھی کسی نے یہ ابلیس سے بھی پوچھا تھا

بشر کے روپ میں کیا شر بنانے والا ہوں

 

جو نام ہے میرا صفدر وہ وصف بھی ہے میرا

میں در بدر نہیں خود در بنانے والا ہوں


:دیگر مضامین
(13.06.2016) قرب احمد- کا کچھ حق ادا کیجئے
(12.06.2016) نٹ کھٹ روزہ دار۔۔۔۔از۔۔۔۔۔ نادر خان سرگروہ
(10.06.2016) رحمتِ دو جہاں اے حبیبِۖ خدا از عاکف غنی
(08.06.2016) میزان یقیں جان حیا فاطمہ زہرا
(07.06.2016) ذکر ہے کون و مکاں میں آمد رمضان کا ۔۔۔ از ۔۔۔ احمد علی برقی
(05.06.2016) تمہارے نام کی وحشت اُتار آئے ہیں ۔۔ از ۔۔ سدرہ سحر عمران
(03.06.2016) لاحول۔۔۔۔۔از۔۔۔۔۔عارف نقوی
(31.05.2016) یوں بھی ایک خوا ب مکرر نہیں دیکھا جاتا۔۔۔۔۔ از۔۔۔ تمنا راحت۔خیرپور
(29.05.2016) آدمی ہی آدمی سے کسقدر بیزار ہے ۔۔۔ از ۔۔۔صفدر ھمدانی
(28.05.2016) نظر کا زاویہ ایسا بدل گیا ہے مرا .از .منظور ثاقب
(26.05.2016) رزمگاہِ زیست میں بے خوف چلنا سیکھئے۔۔۔۔ از ۔۔۔ احمد علی برقی اعظمی
(24.05.2016) ایک بار کا جھوٹ کھلے گا نہیں ۔۔۔۔ از ۔۔۔ ڈاکٹر نگہت نسیم
(22.05.2016) پھر افق پر ماہِ نرجس جلوہ گر ہونے کو ہے
(22.05.2016) تیری تقسیم میں تفریق نہیں ہو سکتی از محمود شام
(20.05.2016) کڑی دھوپ میں سائباں کوئی تو ہو ۔۔۔۔۔ از ۔۔۔ زرقا مفتی
(18.05.2016) دوسری شادی ۔۔۔از ۔۔۔ عالم آرا
(16.05.2016) صلیبِ عشق پر مصلوب ہوں میں۔۔۔۔ از ۔۔۔۔ صفدر ھمدانی
(14.05.2016) میں فن پر اک نوازش کر رہا ہوں از عزیز بلگامی
(12.05.2016) درد سہنے کی بات کرتا ہے ۔۔۔۔ از ۔۔۔۔ ڈاکٹر نگہت نسیم
(10.05.2016) کشمکش ۔۔۔ایک سچی کہانی۔۔۔۔از۔۔فرخندہ رضوی



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں