14.10.2026, 07:00pm , بدھ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
صحت/سائینس
 

تربوزافطار کے دوران پیاس کی شدت کو ختم کردیتا ہے۔
14.06.2016, 01:01pm , منگل (GMT+1)

رمضان کا مہینہ چل رہا ہے اور تربوز آج کل عام دستیاب پھل ہے جو افطار کے دوران پیاس کی شدت کو ختم کردیتا ہے۔

مگر ایک تربوز کو خریدنا کسی رسکی سرمایہ کاری سے کم نہیں کیونکہ عام طور یہ بہت بڑے ہوتے ہیں اور اگر پھل فروش کاٹ کر نہ دکھائے تو جاننا لگ بھگ ناممکن ہوتا ہے کہ اندر پھل کیسا ہوگا۔

تاہم اگر آپ میٹھا اور پکا ہوا تربوز خریدنا چاہتے ہیں تو آپ چند چیزوں کے بارے میں جان لیں تو آپ پھل کو کاٹ کر دیکھیں بغیر بھی اس کے بارے میں درست بتاسکتے ہیں۔

کسی تربوز کے پکے ہوئے اور کھانے کے قابل ہونے کی سب سے بڑی نشانی اس پر موجود ایک نشان یا دھبہ ہوتا ہے۔ ہر اچھے تربوز میں ایک زرد پیلے رنگ کا دھبہ چھال پر موجود ہوتا ہے جس سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ پکا ہوا اور میٹھا ہے تاہم اگر یہ نشان زردی مائل سبز یا سفید ہو تو اس کا مطلب ہے کہ یہ تربوز کھانے کے لیے ابھی پکا نہیں۔

زیادہ وزنی
اچھے تربوز کی ایک اور نشانی اس کا وزن ہوتا ہے۔ اگر آپ تربوز کو اٹھائیں اور وہ بہت وزنی محسوس ہو یعنی دیکھنے کے مقابلے میں زیادہ بھاری محسوس ہو تو سمجھ لیں کہ آپ نے درست پھل کو چن لیا ہے۔ تربوز جتنا وزنی ہوگا اتنا ہی زیادہ اچھا ہونے کا امکان ہے۔

بجا کر دیکھیں
تربوز کو لینے سے پہلے ہلکے سے ہاتھ سے بجا کر دیکھیں اور اگر وہ آواز کرخت یا کسی چیز کو ٹھونکنے جیسی لگے تو پھل کو مسترد کردیں تاہم اگر یہ آواز ایسی ہو جیسے تاروں کو چھیڑا گیا ہو تو اس چن لیں۔

اگر ایک تربوز ان تینوں ٹیسٹوں میں کامیاب ہوجائے تو وہ یقیناً آپ کی افطار کا ذائقہ دوبالا کردے گا۔

:دیگر مضامین
(13.06.2016) رمضان المبارک میں بسیاری خوری سے احتیاط ضروری
(12.06.2016) ماہ رمضان میں اچھی صحت کے لیے 8 بہترین پھل
(10.06.2016) ذیابیطس کے مریض روزہ رکھنے سے پہلے اپنے معالج سے رجوع کریں
(08.06.2016) طویل دورانیہ کے روزے میں پروٹین کا استعمال کیا جائے،ماہرین
(05.06.2016) فائبر (ریشے) سے بھرپور غذاﺅں کا استعمال طویل العمری اور صحت مند زندگی
(03.06.2016) ذائقے سے بھرپور آم کے حیران کن طبی فوائد
(02.06.2016) پھلوں کے جوس کازیادہ استعمال ذیا بیطس کا باعث بن سکتا ہے،تحقیق
(29.05.2016) آپکےباپ داد آپ سے زیادہ صحت مند کیوں تھے؟7حقائق
(26.05.2016) علاج میں جدت، شوگر کنٹرول کرنے والا خودکار آلہ تیار
(24.05.2016) مچھلی اور مرغی کا گوشت فالج کےخلاف ڈھال ہے،طبی ماہرین
(22.05.2016) سونو نگھم گھنٹوں تک ممبئی کی ایک سڑک کے کنارے بیٹھ کر گانا گاتے رہے
(20.05.2016) نصف سے زائد عالمی آبادی اب بھی انٹرنیٹ سے منقطع
(18.05.2016) آلو بخارے کو موٹاپے میں کمی لانے کیلئے مددگار قرار دیا گیا
(16.05.2016) سنبلہ اور عقرب۔ دونوں کے درمیان زبردست موافقت موجود ہے
(14.05.2016) طويل العمري کيلئے وٹامن ڈي اور کيلشيم کا استعمال ضروري ہے،ماہرين
(12.05.2016) سات کروڑ ڈالر مالیت کے ہیرے کی نمائش
(10.05.2016) ہاتھوں سے معذور سات سالہ بچی نے قومی خوشخطی کا مقابلہ جیت لیا 
(09.05.2016) موسیقی سننا امراضِ قلب پر قابو پانے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے،نئی تحقیق
(06.05.2016) ’پاک ۔ ہند کے فنکاروں میں تعاون مزید بڑھے گا‘
(05.05.2016) پچیس فیصد خواتین شوہر کے دوستوں کو سخت ناپسند کرتی ہیں



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں