15.10.2026, 07:50pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
امریکا نے الزام عاید کیا ہے کہ اسد حکومت حلب اور دوسرے شہروں میں انسانی امداد فراہم کرنے کی کوششوں کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں۔
کویت کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا کہ ملک کی سیکورٹی کو نشانہ بنانے کے مقصد سے تیار کیے گئے تین منصوبوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے
 
مشرق وسطیٰ/افریقہ
 

اسرائیلی جنگ کے باعث غزہ میں 70 ہزار فلسطینی بے گھر ہوئے: یو این
15.06.2016, 09:13am , بدھ (GMT+1)

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سنہ 2014ء کے وسط میں اسرائیل کی جانب سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی جنگ کے نتیجے میں 70 ہزار فلسطینی بے گھر ہوئے، جن میں سے آج بھی ہزاروں افراد اپنے گھروں کی چھت سے محروم ہیں۔

اقوام متحدہ کے ادارے’اوچا‘ کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں سنہ 2014ء کی جنگ کے اختتام پر طے پائی جنگ بندی کے بعد سنہ 2015ء میں اس وقت غزہ میں دوبارہ شہریوں کا جانی نقصان ہوا تھا جب غرب اردن اور مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی ریاست کے خلاف تحریک انتفاضہ شروع ہوئی تھی۔

اوچا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سنہ2006ء کے بعد فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاروں اور فوج کی کارروائیوں میں غرب اردن میں فلسطینیوں کو 11 ہزار 200 قیمتی اور پھل دار پودوں سے محروم کیا گیا۔

سنہ 2015ء میں اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی تعداد 6 ہزار تھی جو سنہ 2010ء کے بعد سب سے زیادہ تعداد بتائی جاتی ہے۔ سنہ 2008ء میں فلسطینی اسیران کی تعداد چھ ہزار سے تجاوز کر گئی تھی۔ جن میں 422 کم سن بچے بھی شامل تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی پر مسلط کردہ جنگوں کے نتیجے میں بڑی تعداد میں شہری بے گھر ہوئے۔ سنہ 2014ء کے وسط میں 52 روز تک جاری رہنے والی جنگ کے نتیجے میں 70 ہزار فلسطینی شہری بے گھر ہوئے جن میں سے ہزاروں کی تعداد میں آج بھی بے گھر ہیں۔

عالمی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کی مکانات کی مسماری کے نتیجے میں بھی بڑی تعداد میں شہری بے گھر ہو رہے ہیں۔ سنہ 2015ء میں اسرائیل نے 598 مکانات مسمار کیے اور 858 فلسطینیوں کو بے گھر کیا گیا۔ اس سے پچھلے سال مکانات مسماری کے نتیجے میں 787 فلسطینی بے گھر ہوئے تھے۔

:دیگر مضامین
(14.06.2016) اسرائیل کے وزیرداخلہ ، ملک کا داخلی محاذ کسی نئی جنگ کا متحمل نہیں
(13.06.2016) تل ابیب میں کارروائی کرنیوالےفلسطینی نوجوانوں کےمکانات مسمار کرنےکاحکم
(12.06.2016) مسلمانوں کی دولت صہیونی قبضے کے لیے استعمال ہو رہی ہے: امام قبلہ اول
(11.06.2016) دہشت گرد اسرائیل جنرل اسمبلی کی انسداد دہشت گردی کمیٹی کا سربراہ نامزد
(10.06.2016) تل ابیب: فلسطینی مزاحمت کاروں کا حملہ، چارصہیونی ہلاک،7 زخمی
(09.06.2016) امریکا بائیکاٹ تحریک کےخلاف صہیونی ریاست کی پشتیبان بن گیا
(08.06.2016) فلسطین میں 65 ملین یورو کی امداد سے بنائی املاک اسرائیل نے تباہ کر دی
(07.06.2016) اسرائیل کی 15 سالہ فلسطینی بچے کو ساڑھے سال قید اور 28 ہزار شیکل جرمانہ کی سزا 
(06.06.2016)  ہالینڈ میں اسرائیل میں سرمایہ کاری کرنے والی تجارتی کمپنیوں کے خلاف مظاہرہ 
(05.06.2016) اسرائیلی فوج کی دہشت گردی، دو کم سن بچوں کی ماں گولیوں سے بھون ڈالی
(03.06.2016) فلسطینی خاتون سیاست دان کی اسرائیلی جیل سے رہائی کا فیصلہ
(02.06.2016) ترکی کا وزیراعظم منتخب ہونے پر خالد مشعل کی بن علی یلدرم کو مبارک باد
(01.06.2016) بزرگ فلسطینی رہ نما  عمر البرغوثی کی مدت حراست میں تیسری بار توسیع 
(31.05.2016) ترکی میں‘مرمرہ‘ پر صہیونی جارحیت کی برسی پر احتجاجی مظاہرے
(30.05.2016)  ماہی گیروں کے خلاف انتقامی کارروائیوں میں غیرمعمولی اضافہ
(29.05.2016) رواں سال اسرائیلی عدالتوں سے 729 فلسطینیوں کو انتظامی حراست کی سزائیں
(29.05.2016) سرکردہ امریکی رسالے کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس نے خاموشی سے اپنے اتحادی سعودی عرب کو کلسٹر بم کی فراہمی منسوخ کر دی ہے
(28.05.2016) اسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈاؤن، خواتین سمیت کئی فلسطینی گرفتار
(27.05.2016) فلسطینی پارلیمنٹ نے فوج داری کیسز میں سزائے موت کی توثیق کر دی
(26.05.2016) اسرائیلی فوج نے تلاشی کی کارروائیوں میں 21 فلسطینی گرفتار کر لیئے



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں