15.10.2026, 09:54am , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک
 
پاکستان/ بھارت
 

میجر علی جواد چنگیزی کو کوئٹہ میں سپرد خاک کردیا گیا
15.06.2016, 01:22am , بدھ (GMT+1)

طور خم باردڑ پر افغان فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کا جواب دیتے ہوئے شہادت پانے والے میجر علی جواد چنگیزی کو کوئٹہ میں سپرد خاک کردیا گیا،پشاور میں شہید کی نماز جنازہ میں آرمی چیف اور اعلیٰ فوجی حکام نے شرکت کی ۔

طور خم بارڈر پر افغان فورس کی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے مٹی پر قربان ہونے والے میجر علی جواد چنگیزی کی تدفین کوئٹہ کے علمدار روڈ پر واقع بہشت زینب قبرستان میں کردی گئی۔

آرمی چیف کی جانب سے شہید کی قبر پر پھول چڑھائے گئے جبکہ فوج کے چاق و چوبنددستوں نے شہید کی قبر پر سلامی دی ،اس سے پہلے شہید کا جسد خاکی پشاور سے کوئٹہ پہنچا جہاں امام برگاہ نچاری میں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان، کورکمانڈر کوئٹہ،آئی جی ایف سی اور صوبائی اور وفاقی وزراء شریک ہوئے۔ اس سے قبل شہید علی جواد چنگیزی کی نماز جناہ پشاور گیریژن میں بھی اداکی گئی جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحما،ن لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باوجوہ اور دیگر حکام نے بھی شرکت کی ،آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی شہید میجر کے جسدخاکی کو کاندھا دیا۔

دو دوز کے دوران افغان فورس کی فائرنگ سے ایف سی، خاصہ دار فورس اور پاک فوج کے میجر سمیت 11اہل کار زخمی ہوئے، جن میں میجر علی جوادچنگیزی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے منگل کو شہید ہوگئے تھے۔

:دیگر مضامین
(14.06.2016) لاہور:زندہ جلائی گئی لڑکی زینت کا بھائی گرفتار، قتل اعتراف جرم
(14.06.2016)  اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ جوہری پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے
(13.06.2016) 'جنوبی ایشیا میں جوہری تصادم کے سائے منڈلارہے ہیں'
(13.06.2016) 'غیرت کے نام پر قتل غیر اسلامی اور گناہ کبیرہ 'سنی اتحاد کونسل
(12.06.2016) کوئٹہ;؛پرنسپل لاء کالج کے قتل کا الزام، 42 افرادزیر حراست
(12.06.2016) زندہ جلائی گئی ماریہ کے والدین پر ملزمان کا صلح کیلئے دباؤ
(11.06.2016) جسٹس اطہر من اللہ ہائی کورٹ کےمستقل جج بن گئے
(11.06.2016) کراچی :مسجد میں شیڈ گرنے سے شہید افراد کی تعداد 6 ہوگئی
(10.06.2016) پی ٹی آئی کی غیر ملکی فنڈنگ کیس، تفصیلات طلب
(10.06.2016) کراچی میں  سیکورٹی اداروں کی مختلف کارروائیاں،7 ملزمان گرفتار
(10.06.2016) الیکشن کمیشن کے رٹائرڈ عہدیدارافضل خان نے معافی مانگ لی
(09.06.2016) مالاکنڈ: سی ٹی ڈی کی کارروائی اہم دہشت گرد گرفتار
(09.06.2016) نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کیلئے پاکستان کی کوششیں تیز
(08.06.2016) دکانیں بندکرانےوالوں سےنمٹیں گے،ڈی جی رینجرزسندھ
(08.06.2016) رمضان المبارک میں لوڈ شیڈنگ نہ ہونے کے دعوے ایک بار پھر ہوا میں اڑگئے
(07.06.2016) ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں
(07.06.2016) عمران خان نے کہا ہےکہ پاکستان عظیم خواب تھا جو پورا نہیں ہوسکا
(06.06.2016) لانڈھی میں رینجرزکی کارروائی، بڑی تعداد میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد
(05.06.2016) کراچی  پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا
(05.06.2016) کراچی میں پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ کا افتتاح کردیا گیا



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں