15.10.2026, 05:50am , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

٭17جون 1992ء کوڈاکٹر آئی ایچ عثمانی اسلام آباد میں وفات پاگئے
17.06.2016, 04:10am , جمہ (GMT+1)

وقار زیدی ۔ کراچی
ڈاکٹر آئی ایچ عثمانی کی وفات

 پاکستان کے نامور سائنسدان ڈاکٹر آئی ایچ عثمانی کا پورا نام عشرت حسین عثمانی تھا اور وہ 15 اپریل 1917ء کو پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے بمبئی یونیورسٹی سے بی ایس سی آنرز، مسلم یونیورسٹی علی گڑھ سے ایم ایس سی اور لندن یونیورسٹی سے مشہور نوبیل انعام یافتہ سائنسدان جی پی ٹامسن کی نگرانی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ 1942ء میں وطن واپسی کے بعد وہ انڈین سول سروس میں شامل ہوگئے۔ قیام پاکستان کے بعد انہوں نے پاکستان کی سول سروس میں مختلف اعلیٰ عہدوں پر خدمات انجام دیں جن میں سب سے اہم عہدہ 1960ء سے 1972ء تک پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کی چیئرمین شپ تھا۔ ان کے دور میں نیلور میں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف نیوکلیئر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی بنیاد رکھی گئی اور کراچی میں کینپ کا نیوکلیئر پاور پلانٹ نصب کیا گیا۔ 1972ء میں وہ وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی کے سیکریٹری مقرر ہوئے۔ یہ وزارت انہیں کی تجویز پر قائم کی گئی تھی۔حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر انہیں ستارۂ پاکستان اور نشان امتیاز کے اعزازات عطا کئے تھے۔
٭17جون 1992ء کو پاکستان کے نامور سائنسدان ڈاکٹر آئی ایچ عثمانی اسلام آباد میں وفات پاگئے۔ وہ کراچی میں ڈیفنس سوسائٹی کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔
-----------------------------------------------------------------------------------------------------

استاد لطافت حسین کی وفات

سترہ جون 2005ء کو کلاسیکی موسیقی کے معروف استاد، استاد لطافت حسین خان وفات پاگئے۔
استاد لطافت حسین کا تعلق کلاسیکی موسیقی کے معروف شام چوراسی گھرانے سے تھا۔ وہ استاد سلامت علی خان کے فرزند اور استاد نزاکت علی خان کے بھتیجے تھے۔ ان کا خاندان خیال، دھرپد اور کلاسیکی موسیقی کے حوالے سے پورے برصغیر میں معروف ہے۔ استاد لطافت حسین خان گائیکی کے علاوہ ہارمونیم، سرمنڈل اور تانپورہ بجانے میں بھی اختصاص رکھتے تھے۔
استاد لطافت حسین کے بھائیوں میں شرافت علی خان، سخاوت علی خان اور شفقت علی خان بھی کلاسیکی گائیکی کے حوالے سے بے حد معروف ہیں جبکہ موجودہ دور کے مقبول گلوکار رفاقت علی خان ان کے کزن ہیں۔
-----------------------------------------------------------------------------------------------------

بھنبھور میں جنوبی ایشیا کی قدیم ترین مسجد کے آثار برآمد ہوئے

17 جون 1960ء کو جب ماہرین آثار قدیمہ کی زیر نگرانی‘ کراچی سے 37 میل دور بھنبھور کے مقام پر آثار قدیمہ کی کھدائی کا کام جاری تھا‘ ایک مسجد کے آثار برآمد ہوئے۔ اس مسجد کے ساتھ ہی کچھ کتبے بھی برآمد ہوئے جن پر خط کوفی میں تحریر کی گئی ایک عبارت کے مطابق یہ مسجد 109 ھ (مطابق 727 ء) میں تعمیر ہوئی تھی۔
اس تحریر کی برآمدگی کے بعد ماہرین آثار قدیمہ اور ماہرین مذہبیات اس نتیجے پر پہنچے کہ یہ مسجد برصغیر میں تعمیر ہونے والی‘ اولین مسجد تھی اور یہ مسجد محمد بن قاسم کے ساتھیوں نے تعمیر کروائی تھی۔
بھنبھور کے مقام پر برآمد ہونے والی جنوبی ایشیا کی اس پہلی مسجد کا طول 122 فٹ اور عرض 120 فٹ تھا۔ اس کے چاروں طرف چونے کے پتھر کی اینٹوں کی ایک ٹھوس دیوار تھی جس کی موٹائی 3 تا 4 فٹ تھی۔ مسجد کے صحن کا طول 75 فٹ اور عرض 58 فٹ تھا۔ مغرب کی جانب ایک وسیع دالان تھا جس کی چھت لکڑی کے 33 ستونوں پر قائم تھی۔ اس مسجد کا نقشہ کوفہ اور واسط کی مساجد سے مشابہ تھا اور انہی کا تسلسل لگتا تھا۔
بھنبھور میں برآمد ہونے والی اس مسجد کے آثار کی برآمدگی 23 ستمبر 1962ء کو مکمل ہوئی تھی۔
------------------------------------------------------------------------------------------------

:دیگر مضامین
(16.06.2016) سولہ جون 1987ء کو پاکستان کے سائیں اختر حسین لاہور میں وفات پاگئے۔
(15.06.2016) ابن انشا 15 جون 1927ء کو موضع تھلہ ضلع جالندھر میں پیدا ہوئے
(14.06.2016) چودہ جون 1964ء کو مولانا صلاح الدین احمد نے ساہیوال میں وفات پائی
(13.06.2016)   تیرہ جون 2012 پاکستان کے عظیم گائیک مہدی حسن کی تاریخ وفات ہے
(12.06.2016) اردو کے ممتاز شاعر عبیداللہ علیم 12 جون 1939ء کو بھوپال میں پیدا ہوئے تھے
(12.06.2016) کویت کی ممتاز سماجی شخصیت جناب حاجی منور حسین کا افطار ڈنر
(11.06.2016) ٭11جون 1982ء کو مقبول ترین فلمی اداکار سنتوش کمار دنیا سے رخصت ہوئے
(10.06.2016)  سید آل رضا  10 جون 1896ء کو قصبہ نبوتنی میں پیدا ہوئے
(09.06.2016) مخدوم سید یوسف رضا گیلانی کی تاریخ پیدائش 9جون 1952ء ہے
(08.06.2016) ٭8 جون 1996ء کو تھیٹر کی معروف اداکارہ اور گلوکارہ بالی جٹی وفات پاگئیں۔
(07.06.2016) ٭7 جون 1962ء کو پاکستان نے اپنا پہلا راکٹ فضا میں روانہ کیا
(06.06.2016) چھ جون 1993ء کو پاکستان کے نامور فلمی موسیقار کمال احمد لاہور میں وفات پاگئے
(05.06.2016) محمد حسین آزاد 5جون 1830ء کو دہلی میں پیدا ہوئے۔
(04.06.2016) چار 4 جون 1988ء کو مجنوں گورکھپوری کراچی میں وفات پاگئے۔
(03.06.2016) ٭3 جون 1947ء,  ہندوستان کو دو آزاد مملکتوں میں تقسیم کرنے کا تاریخی اعلان
(02.06.2016)  دو جون 1986ء کو پاکستان کے مشہور مزاحیہ اداکار ننھا نے خودکشی کر لی
(01.06.2016) فضل الٰہی چوہدری کا یکم جون 1982ء کو ان کا انتقال ہوگیا۔
(31.05.2016) ہندوستان میں اردو کی موجودہ حالت ۔ ایک مشاہدہ ۔از۔عارف نقوی
(30.05.2016) لندن کے مقبول چیلسی فلاور شو کو پورے 103 سال ہو گئے ہیں
(27.05.2016) طالبان کے نئے سربراہ مولوی ہیبت اللہ اخونزادہ کون ہیں؟



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں