رواں برس کے ابتدائی تین ماہ کے دوران یورپی یونین آنے والے سیاسی پناہ کے متلاشی افراد کی تعداد میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تازہ اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے میں دو لاکھ نوے ہزار سے کم مہاجرین نے پناہ کی درخواستیں جمع کرائیں ۔
دوسری عالمی جنگ کے بعد یورپی ممالک کو مہاجرین کے سب سے بڑے بحران کا سامنا ہے جبکہ اس بلاک میں مہاجرین کی آمد کو روکنے کے لیے اس بلاک نے متعدد اقدامات بھی اٹھائے ہیں۔ گزشتہ برس شورش زدہ اور تنازعات کے شکار متعدد ممالک سے 1.3 ملین افراد یورپی ممالک تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔