15.10.2026, 08:52am , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک
 
پاکستان/ بھارت
 

ڈاکٹر عاصم کے سابق صدرآصف زرداری سے متعلق انکشافات
17.06.2016, 12:10am , جمہ (GMT+1)

پیپلز پارٹی کے رہنما اور پیٹرولیم کے سابق وزیر ڈاکٹرعاصم حسین کی ایک اورویڈیوسامنے آگئی۔

ڈان نیوز کے مطابق اس نئی ویڈیو میں ڈاکٹر عاصم نے سابق صدرآصف علی زرداری سے متعلق انکشافات کئے ہیں۔

ڈاکٹر عاصم کا ویڈیو میں کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کے دبئی کے معاملات ڈاکٹر غنی انصاری اور ایک بینکر غفور دیکھتے ہیں جبکہ لندن کے معاملات علی اور سوئٹزرلینڈ کے معاملات فاروق ایچ نائیک اور دیگر دیکھتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ امریکہ کے تمام معاملات ایک سیکریٹری دیکھتی ہے جس کا نام انہیں یاد نہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ڈاکٹر عاصم کی ایک ویڈیو مقامی میڈیا میں سامنے آئی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ کے سابق وزیر اویس مظفر ٹپی پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے دوسرے دور حکومت میں اصل وزیراعلیٰ تھے اور اویس مظفر نے ہر قسم کی کرپشن کے اندر ہاتھ ڈالا ہے۔

ڈاکٹر عاصم نے تفتیش کاروں کے روبرو بتایا کہ زمینوں سمیت جہاں موقع ملا وہاں اویس مظفر شامل ہوا، ایک دفعہ مجھے ہیلتھ کے ڈاکٹر نے بتایا کہ ایک ویکسین 600 کی تھی اس کو 1000 میں خریدا گیا ہے، جس کی تحقیقات میں کرپشن ثابت ہوئی تو اس کی شکایت آصف زرداری کو کردی تھی۔

خیال رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی ڈاکٹر عاصم حسین کو سندھ رینجرز نے 26 اگست 2015 کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے دفتر سے گرفتار کیا تھا۔

ڈاکٹر عاصم پر کرپشن اور دہشت گردوں کی امداد کا الزام ہے جس کی تفتیش مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کررہی ہے۔

اس کے علاوہ نیب بھی ڈاکٹر عاصم پر لگے کرپشن کے الزامات کی تحقیقات کررہا ہے اور ان دنوں ڈاکٹر عاصم نیب کی تحویل میں ہیں۔

ان الزامات میں غیر قانونی طور پر میڈیکل کالجز کو پاکستان میڈیکل اور ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) سے غیر قانونی الحاق، درجنوں سی این جی اسٹیشنز کو لائسنس کا اجراء اور دیگر کرپشن کیسز شامل ہیں۔

خیال رہے کہ آج ہی ڈاکٹر عاصم کے وکیل انور منصورخان نے شدید تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ڈاکٹر عاصم سے زبردستی بیان لیے جارہے ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انور منصور خان نے بتایا کہ ڈاکٹر عاصم کو خود یاد نہیں کہ انہوں نے کب یہ بیان دیا تھا۔

:دیگر مضامین
(16.06.2016) دھماکا خیز موادکیس،مبینہ را ایجنٹوں نے اعتراف کرلیا
(16.06.2016) مردان میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں ایک پولیس اہلکار زخمی
(16.06.2016) ایم کیو ایم آج الیکشن کمیشن سندھ کے دفاتر پر مظاہرے کریگی
(15.06.2016) بہتر سرحدی کنٹرول کے بغیر سرحدوں پر پائیدار امن ممکن نہیں،سرتاج عزیز
(15.06.2016)  ڈاکٹر طاہرالقادری آٹھ ماہ بیرون ملک قیام کےبعد واپس پاکستان
(15.06.2016) میجر علی جواد چنگیزی کو کوئٹہ میں سپرد خاک کردیا گیا
(14.06.2016) لاہور:زندہ جلائی گئی لڑکی زینت کا بھائی گرفتار، قتل اعتراف جرم
(14.06.2016)  اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ جوہری پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے
(13.06.2016) 'جنوبی ایشیا میں جوہری تصادم کے سائے منڈلارہے ہیں'
(13.06.2016) 'غیرت کے نام پر قتل غیر اسلامی اور گناہ کبیرہ 'سنی اتحاد کونسل
(12.06.2016) کوئٹہ;؛پرنسپل لاء کالج کے قتل کا الزام، 42 افرادزیر حراست
(12.06.2016) زندہ جلائی گئی ماریہ کے والدین پر ملزمان کا صلح کیلئے دباؤ
(11.06.2016) جسٹس اطہر من اللہ ہائی کورٹ کےمستقل جج بن گئے
(11.06.2016) کراچی :مسجد میں شیڈ گرنے سے شہید افراد کی تعداد 6 ہوگئی
(10.06.2016) پی ٹی آئی کی غیر ملکی فنڈنگ کیس، تفصیلات طلب
(10.06.2016) کراچی میں  سیکورٹی اداروں کی مختلف کارروائیاں،7 ملزمان گرفتار
(10.06.2016) الیکشن کمیشن کے رٹائرڈ عہدیدارافضل خان نے معافی مانگ لی
(09.06.2016) مالاکنڈ: سی ٹی ڈی کی کارروائی اہم دہشت گرد گرفتار
(09.06.2016) نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کیلئے پاکستان کی کوششیں تیز
(08.06.2016) دکانیں بندکرانےوالوں سےنمٹیں گے،ڈی جی رینجرزسندھ



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں