برطانیہ نے پاکستانی اداروں سے بھتہ خوری کے الزامات کے ثبوت مانگ لیے۔اسکاٹ لینڈ یارڈ کی نئی دستاویزات میں لندن میں ایم کیوایم کے ستر بینک اکاونٹس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔چھبیس اکاؤنٹس کے مالک متحدہ کے قائد ہیں۔اسکاٹ لینڈ یارڈ نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔
برطانیہ میں جاری منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ، اڑتیس اکاوئنٹس پارٹی کے سابق مالی امور کے سربراہ طارق میر اور بارہ ایم کیوایم یو کے ، کے نام ہیں ۔
میڈیا میں اس سےمتعلق آنے والی برطانوی صحافی اون بینیٹ جونز کی رپورٹ کے مطابق اسکاٹ لینڈ کی دستاویز میں یہ بھی بتایاگیا ہے کہ ایم کیوایم نےکیش رقم سے برطانیہ کے مختلف علاقوں میں جائیداد خریدی ۔
اسکاٹ لینڈ یار ڈ نے دوہزار بارہ میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کی تفصیلات اور جے آئی ٹی رپورٹ کی نقل بھی طلب کر رکھی ہے۔