17.10.2026, 11:51am , ہفتہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
امریکا نے الزام عاید کیا ہے کہ اسد حکومت حلب اور دوسرے شہروں میں انسانی امداد فراہم کرنے کی کوششوں کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں۔
کویت کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا کہ ملک کی سیکورٹی کو نشانہ بنانے کے مقصد سے تیار کیے گئے تین منصوبوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے
 
مشرق وسطیٰ/افریقہ
 

سابق اسرائیلی وزیردفاع کی نیتن یاھو حکومت کا تختہ الٹنے کی دھمکی
18.06.2016, 07:35am , ہفتہ (GMT+1)

مرکز اطلاعات فلسطین 

اسرائیل کے سابق وزیردفاع اور ماضی میں وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو  کے دست راست موشے یعلون نے  وزارت دفاع کا عہدہ چھن جانے کے بعد غصے میں نیتن یاھو کی حکومت کا تختہ الٹنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نیتن یاھو اور ان کے اتحادی ملک کے لیے نقصان اور خطرے کا باعث ہیں۔ انہیں اقتدار سے فوری طور پر الگ ہوجانا چاہیے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جنوبی فلسطین میں ہرٹزیلیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیردفاع نے حکومت  پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں مطالبہ کرتا ہوں کہ بنجمن نیتن یاھو اور ان کے حواری خود ہی اقتدار سے الگ ہوجائیں ورنہ ہم حکومت کا تختہ الٹنے پر مجبور ہوں گے۔

موشے یعلون کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ حکومت اپنا قبلہ درست کرے ورنہ ہم عوام سے رجوع کریں گے اور عوامی طاقت اور دوبارہ انتخابات کے ذریعے حکومت کی چھٹی کرادیں گے۔

یعلون کا کہنا تھا کہ نیتن یاھو کی حکومت شہریوں کو رہائش کی سہولیات فراہم کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔ موجودہ حکومت کی وجہ سے اسرائیل کا سماجی دھارا بری طرح منتشر ہو رہا ہے۔ اگر موجودہ حکمران ٹولہ عوام کی گردنوں پر مسلط رہا تو اسرائیل مزید پیچھے چلا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت اسرائیل کی قومی سلامتی، جمہوریت، اور قومی وحدت سب داؤ پرلگی ہوئے ہیں۔ اسرائیل کو ایک قوم بنانے کا ایجنڈا خطرات میں گھرا ہوا ہے۔ اس لیے ملک کو متبادل اور محب وطن قیادت کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ موشے یعلون بنجمن نیتن یاھو کےساتھ وزارت دفاع کےعہدے پر کئی سال کام کرچکے ہیں۔ انہیں حال ہی میں اس وقت اس عہدے سے ہٹایا گیا تھا جب نیتن یاھو کی جماعت لیکوڈ اور شدت پسند مذہبی جماعت’’اسرائیل بیتنا‘‘ کے درمیان شراکت اقتدار کا معاہدہ طے پایا اور اس معاہدے کی رو سے اسرائیل بیتنا کے سربراہ آوی گیڈور لائبرمین کو وزارت دفاع کا قلم دان سونپا گیا تھا۔

:دیگر مضامین
(17.06.2016) اسرائیل نے فلسطینی رہ نما کا ’وی آئی پی‘ سفری کارڈ منسوخ کر دیا
(16.06.2016) قومی مفاہمت کے لیے مصر کی ثالثی قبول ہے، بھرپور تعاون کریں گے:حماس
(15.06.2016) اسرائیلی جنگ کے باعث غزہ میں 70 ہزار فلسطینی بے گھر ہوئے: یو این
(14.06.2016) اسرائیل کے وزیرداخلہ ، ملک کا داخلی محاذ کسی نئی جنگ کا متحمل نہیں
(13.06.2016) تل ابیب میں کارروائی کرنیوالےفلسطینی نوجوانوں کےمکانات مسمار کرنےکاحکم
(12.06.2016) مسلمانوں کی دولت صہیونی قبضے کے لیے استعمال ہو رہی ہے: امام قبلہ اول
(11.06.2016) دہشت گرد اسرائیل جنرل اسمبلی کی انسداد دہشت گردی کمیٹی کا سربراہ نامزد
(10.06.2016) تل ابیب: فلسطینی مزاحمت کاروں کا حملہ، چارصہیونی ہلاک،7 زخمی
(09.06.2016) امریکا بائیکاٹ تحریک کےخلاف صہیونی ریاست کی پشتیبان بن گیا
(08.06.2016) فلسطین میں 65 ملین یورو کی امداد سے بنائی املاک اسرائیل نے تباہ کر دی
(07.06.2016) اسرائیل کی 15 سالہ فلسطینی بچے کو ساڑھے سال قید اور 28 ہزار شیکل جرمانہ کی سزا 
(06.06.2016)  ہالینڈ میں اسرائیل میں سرمایہ کاری کرنے والی تجارتی کمپنیوں کے خلاف مظاہرہ 
(05.06.2016) اسرائیلی فوج کی دہشت گردی، دو کم سن بچوں کی ماں گولیوں سے بھون ڈالی
(03.06.2016) فلسطینی خاتون سیاست دان کی اسرائیلی جیل سے رہائی کا فیصلہ
(02.06.2016) ترکی کا وزیراعظم منتخب ہونے پر خالد مشعل کی بن علی یلدرم کو مبارک باد
(01.06.2016) بزرگ فلسطینی رہ نما  عمر البرغوثی کی مدت حراست میں تیسری بار توسیع 
(31.05.2016) ترکی میں‘مرمرہ‘ پر صہیونی جارحیت کی برسی پر احتجاجی مظاہرے
(30.05.2016)  ماہی گیروں کے خلاف انتقامی کارروائیوں میں غیرمعمولی اضافہ
(29.05.2016) رواں سال اسرائیلی عدالتوں سے 729 فلسطینیوں کو انتظامی حراست کی سزائیں
(29.05.2016) سرکردہ امریکی رسالے کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس نے خاموشی سے اپنے اتحادی سعودی عرب کو کلسٹر بم کی فراہمی منسوخ کر دی ہے



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں