16.10.2026, 02:11pm , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔
امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
 
عالمی خبریں
 

مصر: ڈاکٹر مرسی کو جاسوسی کے مقدمے میں عمرقید ۔ الجزیرہ کے دو صحافیوں کو مصری دستاویزات قطر کے حوالے کرنے پر سزائے موت
19.06.2016, 01:01am , اتوار (GMT+1)

مصر کی ایک عدالت نے معزول صدر ڈاکٹر محمد مرسی کو قطر کو ریاست کے راز فراہم کرنے کے الزام میں قصور وار قرار دے کر عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

عدالت نے الجزیرہ ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے دو ملازمین سمیت چھے افراد کو اسی مقدمے میں مصر کی قومی سلامتی سے متعلق دستاویزات قطر کو دینے کے الزامات میں قصور وار قرار دے کر سزائے موت سنائی ہے۔انھوں نے مبینہ طور پر ڈاکٹر محمد مرسی کے مختصر دور صدارت میں یہ دستاویزات قطر اور دوحہ میں قائم ٹی وی نیٹ ورک کو پہنچائی تھیں۔ ڈاکٹر مرسی کی عمرقید کی مدت پچیس سال ہوگی اور اس فیصلے کے خلاف کسی اعلیٰ عدالت میں نظرثانی کی اپیل بھی نہیں کی جاسکتی۔

عدالت کے جج نے الجزیرہ کے دو ملازمین کی شناخت علاء عمر محمد اور ابراہیم محمد ہلال کے نام سے کی ہے۔اول الذکر الجزیرہ ٹی وی میں نیوز پروڈیوسر اور موخرالذکر نیوز ایڈیٹر تھے اور ان دونوں کو ان کی عدم موجودگی میں سزائے موت سنائی گئی ہے۔عدالت نے ایک اور خاتون صحافیہ اسماء الخطیب کو بھی سزائے موت کا حکم دیا ہے۔ وہ ایک میڈیا نیٹ ورک رسد کے لیے کام کرتی تھیں۔ رسد کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ اس کا ڈاکٹر مرسی کی سابقہ جماعت اخوان المسلمون سے تعلق تھا۔

یاد رہے کہ مصر کی مسلح افواج کے سربراہ (موجودہ صدر) عبدالفتاح السیسی نے قاہرہ اور دوسرے شہروں میں احتجاجی مظاہروں کے بعد ڈاکٹر محمدمرسی کو 3 جولائی 2013ء کو صدارت سے معزول کردیا تھا اور انھیں گرفتار کرکے پس دیوار زنداں کردیا گیا تھا۔انھیں ایک اور مقدمے میں سزائے موت سنائی جاچکی ہے۔

مصری حکومت نے ان کی برطرفی کے بعد اخوان المسلمون کے حامیوں ،دوسری جماعتوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے کارکنان کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا تھا۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ہیومین رائٹس واچ کے مطابق ڈاکٹر مرسی کی برطرف کے بعد ایک سال کے عرصے میں کم سے کم چالیس ہزار افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ بعد میں ان کے خلاف مصری عدالتوں میں غداری اور دوسرے الزامات میں اجتماعی مقدمات چلائے گئے ہیں۔ان میں سے سینکڑوں کو سزائے موت یا لمبی مدت کی قید کی سزائیں سنائی جاچکی ہے۔

:دیگر مضامین
(18.06.2016) جوکاکس کاقتل ،برطانوی حکومت خطرات سےآگاہ تھی، میڈیا
(18.06.2016) واشنگٹن: ہلیری کلنٹن کے مقابلے میں ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی
(17.06.2016) آسٹریلیا: وزیراعظم کا ہم جنس پرست مخالف امام کو مدعو کرنے پر اظہار افسوس
(17.06.2016) گجرات فسادات: 24 میں سے 11 مجرمان کو عمر قید
(17.06.2016) برطانوی خاتون رکن پارلیمان جُو کوکس فائرنگ سے ہلاک
(16.06.2016) بحیرہ روم میں تباہ ہونیوالے مصر ی مسافر طیارے کا ملبہ مل گیا
(16.06.2016) بیلجیئم ،فرانس میں ممکنہ دہشتگرد حملوں کی اطلاع ،پولیس الرٹ
(15.06.2016) مسجد حرام میں زائرین کی سیکورٹی کے لئے 30 ہزار اہلکار تعینات
(15.06.2016) فرانس: ملازمتوں کے مجوزہ قانون کے خلاف مظاہرے میں جھڑپیں
(15.06.2016) امریکہ میں مسلمانوں کے داخلے پر بندش کا مطالبہ کرنے پر، براک اوباما نےری پبلیکن پارٹی کے متوقع صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کی شدید مذمت کی
(15.06.2016) بحرین کی مرکزی اپوزیشن جماعت الوفاق معطل کر دی گئی
(14.06.2016) پیرس: حملہ آور شخص کے ہاتھوں پولیس افسر قتل ، حملہ آور ہلاک
(14.06.2016) سعودی نائب ولی عہد امریکی حکومت کی دعوت پر واشنگٹن روانہ 
(13.06.2016) اوباما استعفٰی دیں، ہلیری صدارتی امیدوار سے دستبردار ہوجائیں، ٹرمپ
(13.06.2016) شامی شہر ادلب میں تازہ فضائی حملوں میں کم ازکم بیس افراد ہلاک
(12.06.2016) شنگھائی ائیر پورٹ پر دھماکے  میں 3 افراد زخمی
(12.06.2016) افغانستان: پولیس ہیڈکوارٹرز پر حملہ، پانچ پولیس اہلکار ہلاک
(11.06.2016) بان کی مون اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تناو بڑھا جا رہا ہے۔سعودی عرب نے یمن اتحاد کو بلیک لسٹ سے خارج کرنے کے لیے دباو ڈالا
(11.06.2016) چھ امریکی کمپنیوں کو کیوبا کے لیے پروازیں شروع کرنے کی اجازت
(11.06.2016) عظیم باکسر محمد علی کی ایک ہیرو کے طور پر تدفین  جمعہ دس جون کو ریاست کینٹکی  میں ان کے آبائی شہر لوئی وِل میں ہوئی۔ الوداع محمد علی



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں