سندھ رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کی گئی کارروائیوں کے دوران سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے8ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور بڑی تعداد میں گولیاں برآمد کرلیں۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں گلستان جوہر،ناظم آباد،ڈیفنس ،منگھوپیر،شاہ فیصل کالونی اور قائد آباد میں کارروائی کرتے ہوئے مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے8ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان سے3سب مشین گنزسمیت مختلف اقسام کا اسلحہ اور بڑی تعداد میں گولیاں برآمد کرلیں۔گرفتاریاں اور اسلحہ برآمدگی پہلے سے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر کی گئی۔