بیلجیم میں سکیورٹی فورسز نے جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب ملک بھر میں مختلف مقامات پر چھاپے مار کر 12 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
بیلجیم کے وفاقی دفتر استغاثہ کے مطابق انسداد دہشت گردی کے حوالے سے بیلجیم بھر میں ایک بڑا آپریشن کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ان چھاپوں میں 40 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی، جس کے بعد ان میں سے 12 افراد کو باقاعدہ طور پر حراست میں لے لیا گیا۔
حکام کے مطابق ان ملزمان کو ہفتے ہی کے روز عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ دفتراستغاثہ کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ ان چھاپوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے ہتھیار یا گولا باردو برآمد نہیں ہوا ہے۔