شمال مغربی روس میں آنے والے ایک طوفان کے نتیجے میں ایک جھیل میں تیرتی کشتی میں سوار گیارہ بچے اور ان کا ایک استاد ہلاک ہو گئے ہیں۔ شدید طوفان کے باعث یہ کشتی جھیل میں الٹ گئی تھی، جس کے نتیجے میں یہ ہلاکتیں ہوئیں۔
اس کشتی پر سینتالیس بچے اور چار اساتذہ سوار تھے۔
یہ بچے ماسکو سے تعلق رکھتے تھے۔
حکام کے مطابق ایک استاد کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ طوفان کے پیش نظر حکام نے انتباہ کیا تھا کہ جھیل میں کشتی رانی سے اجتناب کیا جائے۔