16.10.2026, 10:41am , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک
 
پاکستان/ بھارت
 

وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت امن وامان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس
21.06.2016, 04:30pm , منگل (GMT+1)

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے کے مبینہ اغوا سے متعلق معاملے پر اعلیٰ حکام سرجوڑ کربیٹھ گئے۔ وزیراعلیٰ کا واقعے پر اظہار برہمی، امن وامان کے اجلاس میں کئی سوالات اٹھادیے۔ پولیس، رینجرز اور انٹیلی جنس اداروں کو ہر تین گھنٹے بعد پیش رفت سے آگاہ کرنے کی ہدایت کردی۔یہی نہیں اجلاس میں کراچی آپریشن تیز کرنے پر بھی اتفاق کیاگیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت امن وامان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کے بیٹے اویس علی شاہ کی بازیابی سے متعلق اقدامات پر غور کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے واقعہ پر شدید غم وغصے کا اظہار کیا۔ ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ اور انٹیلی جنس اداروں نےاجلاس کو بریفنگ دی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کیا یہ اغوا برائے تاوان کی واردات ہے؟ کیا دہشتگرد عدالتوں پر اثر انداز ہوناچاہتے ہیں؟ جو بھی عوامل ہیں ہر طرح سے تحقیقات کی جائیں۔ وزیر اعلیٰ نے واقعے کی پیشرفت رپورٹ ہر تین گھنٹے میں پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔ اجلاس میں یوم علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سیکیورٹی پر بھی غور کیا گیا اورنئی حکمت علی تیار کرنیکی ہدایت کی گئی۔

دوسری جانب سابق صدرآصف علی زرداری نے وزیر داخلہ سندھ سہیل انور خان سیال سےٹیلیفون پر رابطہ کیا اور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے لاپتہ ہونے والے صاحبزادے کے بارے میں تفصیلات معلوم کیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ چیف جسٹس کے صاحبزادے کی بحفاظت بازیابی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے

:دیگر مضامین
(21.06.2016) آواران میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن،5دہشت گرد ہلاک
(20.06.2016) بلوچستان کا 36 ارب روپے خسارے کا بجٹ پیش
(19.06.2016) بلوچستان کا289ارب روپے کا بجٹ آج پیش ہوگا
(19.06.2016) ویڈیو لیک: ڈاکٹر عاصم کی والدہ کا عدالتی تحقیقات کا مطالبہ
(18.06.2016) کسی سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، افواہیں نہ پھیلائی جائیں، گوڈیل
(18.06.2016) میانوالی، پاک فضائیہ کا بغیر پائلیٹ تربیتی طیارہ گر کر تباہ
(17.06.2016) لاہورمیں عوامی تحریک کے دھرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں
(17.06.2016) ڈاکٹر عاصم کے سابق صدرآصف زرداری سے متعلق انکشافات
(16.06.2016) دھماکا خیز موادکیس،مبینہ را ایجنٹوں نے اعتراف کرلیا
(16.06.2016) مردان میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں ایک پولیس اہلکار زخمی
(16.06.2016) ایم کیو ایم آج الیکشن کمیشن سندھ کے دفاتر پر مظاہرے کریگی
(15.06.2016) بہتر سرحدی کنٹرول کے بغیر سرحدوں پر پائیدار امن ممکن نہیں،سرتاج عزیز
(15.06.2016)  ڈاکٹر طاہرالقادری آٹھ ماہ بیرون ملک قیام کےبعد واپس پاکستان
(15.06.2016) میجر علی جواد چنگیزی کو کوئٹہ میں سپرد خاک کردیا گیا
(14.06.2016) لاہور:زندہ جلائی گئی لڑکی زینت کا بھائی گرفتار، قتل اعتراف جرم
(14.06.2016)  اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ جوہری پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے
(13.06.2016) 'جنوبی ایشیا میں جوہری تصادم کے سائے منڈلارہے ہیں'
(13.06.2016) 'غیرت کے نام پر قتل غیر اسلامی اور گناہ کبیرہ 'سنی اتحاد کونسل
(12.06.2016) کوئٹہ;؛پرنسپل لاء کالج کے قتل کا الزام، 42 افرادزیر حراست
(12.06.2016) زندہ جلائی گئی ماریہ کے والدین پر ملزمان کا صلح کیلئے دباؤ



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں