شمالی کوریا نے میڈیم رینج میزائل کاایک اور تجربہ کیا ہے،کورین سرکاری حکام کے مطابق موسوڈان نامی میڈیم رینج میزائل کا تجربہ بدھ کی صبح مشرقی ساحل سے کیا گیا۔
وزارت دفاع نےتجربہ کئے گئے میزائل کے بارے میں تفصیلات دینے سے انکار کیا ہے۔تجربے سے قبل جاپانی اور جنوبی کوریا نے بتایا تھا کہ شمالی کوریا ایک نئے طاقتور میڈیم رینج میزائل کے تجربے کی تیاری کر رہاہے۔
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے میزائل تجربے پر کہا ہے کہ شمالی کوریا کا پہلا میزائل تجربہ ناکام ہوا جبکہ دوسرے تجربے کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا۔