16.10.2026, 08:37am , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
سری لنکن حکومت نے پاناما لیکس پر اہم قدم اٹھاتے ہوئے تحقیقات کے لیے خصوصی پینل تشکیل دینے کا اعلان کردیا
حکومت اور مولویوں کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنے کے شرکا ریڈ زون خالی کرکے واپس لوٹ گئے۔
 
عالمی اخبار تازہ ترین
 

معروف نوحہ خواں فرحان علی وارث پر حملے کی کوشش
23.06.2016, 01:05am , جعمرات (GMT+1)



کراچی: لیاقت آباد کے علاقے میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والے معروف قوال امجد صابری کے ساتھ ٹی وی پروگرام کرنے والے نوحہ خواں فرحان علی وارث پر بھی مبینہ حملے کی کوشش کی گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق معروف نوحہ خواں فرحان علی وارث کی کار پر تین ہٹی کے قریب فائرنگ کی گئی، تاہم وہ حملے میں محفوظ رہے۔

فرحان علی وارث اور امجد صابری اکثر ٹی وی پروگرامز میں ساتھ شرکت کرتے تھے۔

حملہ آوروں کی فائرنگ کے جواب میں فرحان علی وارث کے گارڈ نے بھی فائرنگ کی، جس کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔

فرحان علی وارث نے ڈان نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ امجد صابری کے قاتلانہ حملے میں ہلاک ہونے کے بعد جعفریہ ڈیزاسٹر سیل (جے ڈی سی) کے چیئرمین ظفر عباس نے مجھے فون کرکے پوچھا کہ ’آپ کے پاس گارڈ ہے۔‘

فرحان علی وارث نے کہا کہ انہوں نے ظفر عباس کو جواب دیا کہ مجھے نہ گارڈ کی ضرورت ہے نہ میری کسی سے کوئی دشمنی ہے، جس پر ظفر عباس نے اپنا سرکاری گارڈ احتیاط کے طور پر میرے پاس بھیج دیا۔

فرحان علی وارث کا کہنا تھا کہ ’رات کے اوقات میں جب میری گاڑی گارڈ کو چھوڑنے جارہی تھی تو تین ہٹی پر مسلح افراد نے گاڑی کو ایسے گھیرا جیسے انہیں پتہ تھا کہ میں گاڑی میں موجود ہوں، مسلح افراد فائرنگ کرنے ہی والے تھے کے ہمارے گارڈ نے پہلے ان پر فائر کردیا، جس کے باعث حملہ آور فرار ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ حملے کے وقت وہ گاڑی میں موجود نہیں تھے، جبکہ گاڑی میں موجود تمام افراد بھی محفوظ رہے۔

واضح رہے کہ لیاقت آباد کے علاقے میں آج شام ہونے والے قاتلانہ حملے میں معروف قوال و نعت خواں امجد صابری ہلاک اور ان کے ساتھ گاڑی میں موجود سلیم صابری شدید زخمی ہو گئے تھے۔

پولیس کے مطابق امجد صابری اپنے ساتھی کے ہمراہ گاڑی میں جارہے تھے، کہ اسی دوران لیاقت آباد نمبر 10 کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ جائے وقوع سے 30 بور کی 5 گولیوں کے خول ملے جبکہ ملزمان فائرنگ کے بعد حسن اسکوائر کی جانب فرار ہو گئے۔

کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے حکیم اللہ محسود گروپ کے ترجمان قاری سیف اللہ محسود نے امجد صابری پر حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

:دیگر مضامین
(22.06.2016) دارالعلوم حقانیہ کو فنڈز جاری کرنے پر عمران خان کا دفاع
(22.06.2016) کراچی، لیاقت آباد نمبر 10 کے قریب معروف قوال امجد صابری قاتلانہ حملے میں جاں بحق 
(22.06.2016) دو دن ہو گئےچیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے کا کوئی سراغ نہیں لگا
(22.06.2016) حیدرآباد فنڈز کیس: برطانوی عدالت نے پاکستانی موقف کی تائید کردی
(21.06.2016) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے کی بازیابی کے لیے مساعی
(21.06.2016) انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ ، 47 افراد ہلاک
(20.06.2016) امریکانےایٹمی پروگرام پرپابندی لگانےکی کوشش کی، سرتاج عزیز
(20.06.2016) ہم افغانستان کی جنگ اپنی زمین پر نہیں لڑسکتے'
(19.06.2016) چوہدری نثار علی نے لیک ویڈیوز نشر ہونے کو  ’غیر آئینی اور غیر اخلاقی‘ قرار دے دیا۔
(19.06.2016) معروف وکیل نعیم بخاری پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے
(18.06.2016) کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجر ز کی کارروائی،8ملزمان گرفتار
(18.06.2016) ٹی او آرز پرکشیدگی برقرار، اپوزیشن کا پیر کو حقائق سامنے لانے کا اعلان
(17.06.2016) پاناما لیکس,ٹی او آر کی تیاری پر حکومت اور اپوزیشن میں کشیدگی برقرار
(17.06.2016) برطانیہ نے پاکستانی اداروں سے بھتہ خوری کے الزامات کے ثبوت مانگ لیے
(17.06.2016) نیٹو سیکرٹری جنرل.فوج کو بڑے پیمانے پر افغانستان میں رکھیں گے
(16.06.2016) ممبران الیکشن کمیشن کی تعیناتی کیلئےقائم پارلیمانی کمیٹی کی ایک بارپھر تشکیل نو
(16.06.2016) ہندوستانی جاسوس کے حوالے سے خط پر ایران کا جواب
(16.06.2016) شیریں مزاری کا خواجہ آصف کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس
(15.06.2016) ایان علی کو امیگریشن حکام نے ایئر پورٹ سے واپس بھیج دیا
(15.06.2016) دہشت گردی کے کیسز میں ملزم کومعاف نہیں کیا جا سکتا، سپریم کورٹ



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں