صدر ممنون حسین کی تاشقند میں چینی ہم منصب شی چن پنگ سے ملاقات ہوئی ہے۔ صدر ممنون کہتے ہیں چین کےدشمنوں کیلئےپاکستان میں کوئی جگہ نہیں،اقتصادی راہداری منصوبےکی بروقت تکمیل کےلیےپرعزم ہیں۔
صدر نے نیوکلیئرسپلائرگروپ میں پاکستان کی رکنیت کی حمایت پر چینی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے کہا صرف بھارت کو نیو کلیئر سپلائرگروپ کی رکنیت دینےسے طاقت کاتوازن بگڑ جائےگا۔
شنگھائی تعاون تنظیم کا دو روزہ اجلاس آج سے تاشقند میں شروع ہورہا ہے،اجلاس میں پاکستان کو تنظیم کی مکمل رکنیت دینے کا اعلان کیا جائے گا۔ ازبکستان میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی صدر مملکت ممنون حسین کریں گے۔
اس تنظیم کی بنیاد15جون 2001کو شنگھائی میں رکھی گئی۔پاکستان تنظیم میں 2005 میں مبصر کی حیثیت سے شامل ہوااور رکنیت کے لیےدرخواست2010 میں دی ۔ اس سلسلے میں باقاعدہ کام کا آغاز جولائی 2015 میں وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ روس سے ہوا ۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔