16.10.2026, 11:29am , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
سری لنکن حکومت نے پاناما لیکس پر اہم قدم اٹھاتے ہوئے تحقیقات کے لیے خصوصی پینل تشکیل دینے کا اعلان کردیا
حکومت اور مولویوں کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنے کے شرکا ریڈ زون خالی کرکے واپس لوٹ گئے۔
 
عالمی اخبار تازہ ترین
 

امجد صابری کو کسی قسم کی دھمکیاں نہیں مل رہی تھی، بھائی
23.06.2016, 08:22am , جعمرات (GMT+1)

قاتلانہ حملے میں ہلاک ہونے والے معروف قوال امجد صابری کے بھائی ثروت صابری کا کہنا ہے کہ ان کے بھائی کو کسی قسم کی دھمکیاں نہیں مل رہی تھیں۔

ثروت صابری نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے اپنے بھائی کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کردیا۔

یاد رہے کہ صابری گھرانے سے تعلق رکھنے والے غلام فرید صابری کے صاحبزادے اور معروف قوال امجد صابری کو گذشتہ روز کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے۔

امجد صابری پر قاتلانہ حملے کے واقعے کی ایف آئی آر تاحال درج نہیں کی گئی۔

امجد صابری کے بھائی ثروت صابری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ان کے بھائی کا قتل پاکستان میں قوالی کا نقصان ہے لیکن اس طرح سے قوالی کا باب بند نہیں ہوسکتا کیونکہ یہ بزرگان دین کی دَین ہے، یہ سلسلہ 11 سو سال سے چل رہا ہے اور چلتا رہے گا۔

اس سے قبل رینجرز افسران نے امجد صابری کے گھر کا دورہ کیا اور ان کا موبائل فون اپنی تحویل میں لے لیا تاکہ فون کالز کا رکارڈ چیک کیا جاسکے۔

دوسری جانب امجد صابری کی میت کو چھیپا کے سرد خانے سے ان کے گھر منتقل کردیا گیا، اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے اور لوگ دھاڑیں مار مار کر روتے رہے ۔

امجد صابری کی نماز جنازہ دوپہر ایک بجے لیاقت آباد روڈ پر ارم بیکری کے سامنے ادا کی جائے گی۔

اہلخانہ کے مطابق ان کی تدفین پاپوش نگر قبرستان میں پیرحیرت شاہ وارثی کے مزار کے احاطے میں کی جائے گی، امجد صابری کے والد غلام فرید صابری کی قبر بھی اسی احاطے میں موجود ہے۔

:دیگر مضامین
(23.06.2016) معروف نوحہ خواں فرحان علی وارث پر حملے کی کوشش
(22.06.2016) دارالعلوم حقانیہ کو فنڈز جاری کرنے پر عمران خان کا دفاع
(22.06.2016) کراچی، لیاقت آباد نمبر 10 کے قریب معروف قوال امجد صابری قاتلانہ حملے میں جاں بحق 
(22.06.2016) دو دن ہو گئےچیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے کا کوئی سراغ نہیں لگا
(22.06.2016) حیدرآباد فنڈز کیس: برطانوی عدالت نے پاکستانی موقف کی تائید کردی
(21.06.2016) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے کی بازیابی کے لیے مساعی
(21.06.2016) انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ ، 47 افراد ہلاک
(20.06.2016) امریکانےایٹمی پروگرام پرپابندی لگانےکی کوشش کی، سرتاج عزیز
(20.06.2016) ہم افغانستان کی جنگ اپنی زمین پر نہیں لڑسکتے'
(19.06.2016) چوہدری نثار علی نے لیک ویڈیوز نشر ہونے کو  ’غیر آئینی اور غیر اخلاقی‘ قرار دے دیا۔
(19.06.2016) معروف وکیل نعیم بخاری پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے
(18.06.2016) کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجر ز کی کارروائی،8ملزمان گرفتار
(18.06.2016) ٹی او آرز پرکشیدگی برقرار، اپوزیشن کا پیر کو حقائق سامنے لانے کا اعلان
(17.06.2016) پاناما لیکس,ٹی او آر کی تیاری پر حکومت اور اپوزیشن میں کشیدگی برقرار
(17.06.2016) برطانیہ نے پاکستانی اداروں سے بھتہ خوری کے الزامات کے ثبوت مانگ لیے
(17.06.2016) نیٹو سیکرٹری جنرل.فوج کو بڑے پیمانے پر افغانستان میں رکھیں گے
(16.06.2016) ممبران الیکشن کمیشن کی تعیناتی کیلئےقائم پارلیمانی کمیٹی کی ایک بارپھر تشکیل نو
(16.06.2016) ہندوستانی جاسوس کے حوالے سے خط پر ایران کا جواب
(16.06.2016) شیریں مزاری کا خواجہ آصف کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس
(15.06.2016) ایان علی کو امیگریشن حکام نے ایئر پورٹ سے واپس بھیج دیا



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں