15.10.2026, 12:41am , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
ریڈیو پاکستان نے لاہور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کا ایک اہم اسٹوڈیو اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے نام سے موسوم کر دیا
یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
 
رپورٹس/ملٹی میڈیا
 

ڈربی میں ایشیائیوں خاص طور پر مسلمانوں میں جسمانی اعضا عطیہ کرنے کی مہم
24.06.2016, 07:40am , جمہ (GMT+1)

ناہید اختر چٹھہ
Muslim Organ Donation Campaign in Derby 
برطانیہ کے شہر ڈربی اور اسکے مضافاتی علاقوں میں رہائش پزیر ایشیائی باشندوں خاص طور پر مسلمانوں میں جسمانی اعضا عطیہ کرنے کے جزبے کو اجاگر کرنے کیلئے نیشنل ہیلتھ سروس نے عوام میں شعور بیدار کرنے اور انکے درمیان مذہبی اور دینی بنیادوں پر پھیلائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لیئے جو مہم بڑے جوش و خروش سے شروع کی گئی ہے اسکے ضمن میں سوموار بیس جون کو ریڈیو اخلاص ڈربی پر ساڑھےتین گھنٹے کی ایک میراتھن آگاہی ٹرانسمیشن ہوئی جس میں ماہرین اور مریضوں کے علاوہ رضاکارانہ طور پر کام کرنے والے افراد نے شرکت کی

دیگر اعضا لیکن خاص طور پر گردوں کے علاج  اور عطیہ کے حوالے سے بنیادی کرداراورآسانی کے ساتھ ٹرانسپلانٹیشن تک رسائی کو کلیدی ترجیح کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی اور اس بات پر زور دیا گیا کہ برطانیہ بھر میں عام طور پر اور ڈربی میں خاص طور پر عطیہ دینے والے مسلمانوں کی تعداد انتہائی کم اور وصول کرنے والوں کی بہت زیادہ ہے ۔
اس پروگرام کا بنیادی دورانیہ تین گھنٹے تھا لیکن سامعین کے اصرار اور دلچسپی پر اسے ساڑھے تین گھنٹے کر دیا گیا

پروگرام میں مہمان مقرر کے طور پرعالمی اخبار کے مدیر اعلیٰ ، دینی سکالر، شاعر، مرثیہ نگار اور ماہر نشریات صفدر ھمدانی نے شرکت کی 
 وہ خاص طور پر لندن
 سے ڈربی تشریف لائے اور اسلام میں اعضا کو عطیہ کرنے کے بارے میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کا علمی اور فکری جواب دیا جسے سامعین کی بڑی تعداد نے بہت پسند کیا

اس پروگرام کی میزبانی کے فرائض ناہید اختر چٹھہ نے ادا کیئے


سڈنی سے ماہر نفسیات، افسانہ نگار، شاعرہ اور سماجی و دینی موضوعات پر نظر رکھنے والی ڈاکٹر نگہت نسیم نے سکائپ کے ذریعے شرکت کی 


 انہوں نے اس بات کی وضاحت کی کہ برین ڈیتھ کیا ہے اور مرنے کے بعد کتنی دیر تک انسان کا کون کون سا عضو کتنی دیر زندہ رہتا ہے۔ انہوں نے اعضا عطیہ کرنے کی اہمیت اور ضرورت کو کئی رخ سے اجاگر کیا

دیگر شرکت کرنے والوں میں اعضا کا عطیہ وصول کرنے والے مریض ، ڈاکٹر اور رضاکارانہ کام کرنے والے شامل تھے جنہوں نے اپنی اپنے تجربات بیان کیئے

ایسے افراد میں گردے کا عطیہ وصول کرنے والے افضل مغل ۔ رضاکارانہ طور پر کام کرنے والے پاک فوڈ کے مالک محمد رزاق اور محمترمہ شمشاد کے علاوہ افضل راجہ بھی شامل تھے ۔ڈاکٹر شبانہ نے ٹیلی فون کے زریعے گفتگو کی اور مسلمانوں میں پائے جانے والے میں اندیشوں کا زکر کیا ۔ برنٹ آن ٹرنٹ کی محترمہ نادیہ ایک معصوم بچی کی ماں ہیں جسے مسلسل ڈائلیسس کے لیئے ہسپتال لے جانے کی مشکلات سے سامعین کو آگاہ کیا ۔ 

ڈاکٹر نگہت نسیم نے اپنی مفصل تجزیاتی اور تحقیقی گفتگو میں اس بات پر زور دیا کہ اعضا عطیہ کرنے کا مسلہ صرف برطانیہ کے مسلمانوں اور ایشیائی لوگوں کانہیں ہے بلکہ یہ رویہ دنیا بھر میں مقیم مسلمانوں اور ایشیائی لوگوں میں پایا جاتا ہے۔ انہوں نے دین سماج اور نفسیات کے حوالے سے اعضا عطیہ کرنے والوں اور وصول کرنے والوں کے نفسیاتی رجحانات کا تجزیہ پیش کیا ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ انسان کو پیدا کرنے والے نے اس کے مرنے کے بعد مختلف اعضا کو مختلف مدت کے لیئے جو زندہ رکھنے کی حکمت اختیار کی ہے تو اس کے پس پردہ بلاشبہ کوئی ایسا فلسفہ موجود ہے جس کی کلید فلاح انسانیت ہے ۔ انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ مسلم معاشرے میں اس سنجیدہ اور نازک مسلے کو دانشوارانہ اور مدلل سطح پر نپٹنے کی بجائے سطحی اعتبار سے نپٹا گیا ہے اور مسلمانوں کے اکثر مسالک میں یہ غلط فہمی پیدا کی گئی ہے کہ اعضا عطیہ کرنا حرام ہے ۔ 

لندن سے تشریف لائے جناب صفدر ہمدانی نے اپنی طویل گفتگو کو اس طرح سمیٹا کہ دین اسلام کسی ایک جماعت کا دین نہیں بلکہ تمام انسانیت اور کائیناتوں کا دین ہے ۔ اور اللہ پاک کے رسول صرف مسلمانوں کے لیئے ہی نہیں بلکہ عالمین کے لیئے رحمت ہیں ۔ جس دین میں ایک درخت لگانا ، ایک کنواں کھودنا قیامت تک کے لیئے ثواب کا موجب ہو وہ دین کسی انسان کی جان بچانے کے لیئے اعضا عطیہ کرنے سے کیسے منع کر سکتا ہے ۔ انہوں نے مسلمانوں کے پانچ بڑے مسالک کے مقتدر اہل علم کے فتوں اور آراء کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ مسالک کے درمیان ایسی غلط فہمیاں کم علم ملاؤں کی پیدا کردہ ہیں ۔ جنہیں عام مسلمان  ناجاننے کے باعث عالم دین کہہ کر ان کی بات کومن و عن تسلیم کرتا ہے۔ 

ساڑھے تین گھنٹے کے لائیو پروگرام کے بعد جناب صفدر ہمدانی نے پاک فوڈ کے باہر لگے ہوئے نیشنل ہیلتھ سروس کے اسٹال کا دورہ کیا جہاں انہیں اس مہم کے مختلف پہلوؤں سے این ایچ ایس کے اہلکار “کرت مستری “ نے آگاہ کیا ۔ اور اسٹال پر موجود رضاکاروں سے تعارف کروایا۔ 
پاک فوڈ کے مالک جناب رزاق گزشتہ چودہ برس سے ڈاربی اور اس کے مضافاتی ہسپتالوں میں اعضا کے منتطر مریضوں ، خاص طور پر بچوں سے ملنے کے لیئے ہسپتالوں میں دورے کر رہے ہیں ۔ انہوں نے اپنے دفتر میں جناب صفدر ہمدانی سے خصوصی ملاقات کی اور اعضا عطیہ کرنے کے حوالے سے دینی اور سماجی رویوں پر گفتگو کی ۔ انہوں نے بتایا کہ اس آگاہی مہم کے سلسلے میں ایک بہت بڑا پروگرام پچیس جولائی کو ڈاربی میں ترتیب دیا گیا ہے ۔ 

جناب صفدر ھمدانی نے اپنے پیغام میں اعضا کے عطیئے کی اہمیت اور ضرورت پر روشنی ڈالی اورتمام کمیونٹیز سے دردمندانہ اپیل کی کہ وہ لوگوں کی زندگیاں بچانے کیلئے گردوں اور دوسرے اعضا کاعطیہ دیں۔

:دیگر مضامین
(23.06.2016) سترہ رمضان فتح جنگ بدر کا دن، تاریخ اپنے آپ کو دہرانے جا رہی ہے
(21.06.2016) نواسہ رسول ،داعی امن ،امام حسن ابن علی کی سیرت ایک نمونہ عمل ہے
(18.06.2016) ام المومنین سیدہ خدیجۃالکبریٰ
(16.06.2016) آج 10 رمضان ہے ،آیئے ہم سب مل کر اپنے پروردگار سے دعا کرتے ہیں
(15.06.2016) آج 9 رمضان ہے ،آیئے ہم سب مل کر اپنے پروردگار سے دعا کرتے ہیں
(14.06.2016) رمضان المبارک کا ایک ایک لمحہ بخشش کی خاص ضمانت ہے
(12.06.2016) رمضان مبارک کی چھٹے دن کی دعا ۔ ڈاکٹر نگہت نسیم
(11.06.2016) رمضان مبارک کی پانچویں دن کی دعا ۔ ڈاکٹر نگہت نسیم
(10.06.2016) رمضان مبارک کی چوتھے دن کی دعا ۔ ڈاکٹر نگہت نسیم
(10.06.2016) ماہ رمضان المبارک درحقیقت قلب کا موسم بدلنے کی نوید ہے
(09.06.2016) رمضان مبارک کی تیسرے دن کی دعا ۔ ڈاکٹر نگہت نسیم
(08.06.2016) رمضان مبارک کی دوسرے دن کی دعا ۔ ڈاکٹر نگہت نسیم
(08.06.2016) آج دو رمضان ہے ،آیئے ہم سب مل کر اپنے پروردگار سے دعا کرتے ہیں
(07.06.2016) رمضان مبارک کی پہلے دن کی دعا ۔ ڈاکٹر نگہت نسیم
(07.06.2016) شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِيَ أُنزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ هُدًى لِّلنَّاسِ وَبَيِّنَاتٍ مِّنَ الْهُدَى وَالْفُرْقَانِ
(05.06.2016) بغیر بجلی کے کام کرنے والا ائیرکنڈیشنر خریدنا چایتے ہیں
(03.06.2016) مقام حضرت امام حسین (ع) سنی مآخذ کی روشنی میں
(01.06.2016) تمنائے فاطمہ سقائے سکینہ اَسَدُالْحُسَیْن سیدنا اَبَاالْفَضْلِ الْعَبَّاسْ
(30.05.2016) نابغہ روزگار،استاد مقام شاعر سید عابد علی عابد کی لاہور میں قبر
(27.05.2016) کم سِن لڑکیوں میں بریسٹ کینسر کے بڑھتے خطرات ۔ کشور مصطفیٰ



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
بیاد سید عاشور کاظمی  »
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  بیاد سید عاشور کاظمی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں