14.10.2026, 10:17am , بدھ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

٭24 جون 2001ء کو پاکستان کے مشہور پہلوان محمد بشیر لاہور میں وفات پاگئے۔
24.06.2016, 03:05am , جمہ (GMT+1)

پہلوان محمد بشیر کی وفات

٭24 جون 2001ء کو پاکستان کے مشہور پہلوان محمد بشیر لاہور میں وفات پاگئے۔
محمد بشیر نے 1960ء میں منعقد ہونے والے روم اولمپکس میں کشتی کے ویلٹر ویٹ مقابلوں میں کانسی کا تمغہ جینے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ یہ اولمپک کھیلوں میں اب تک پاکستان کا واحد تمغہ ہے جو اس نے کشتی کے مقابلوں میں جیتا تھا۔
محمد بشیر اس سے قبل 1958ء کے ایشیائی کھیلوں میں کشتی ہی کے شعبے میں کانسی کا تمغہ حاصل کرچکے تھے بعدازاں انہوں نے 1962ء کے ایشیائی کھیلوں میں چاندی کا اور 1966ء کے ایشیائی کھیلوں میں سونے کا تمغہ حاصل کیا۔ محمد بشیر کو حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر تمغہ امتیاز اور صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔
محمد بشیر لاہور ہی میں میانی صاحب کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔
---------------------------------------------------------------------------------------------------------

غلام رازق کی وفات

٭24جون 1989ء کو پاکستان کے نامور ایتھلیٹ غلام رازق راولپنڈی میں وفات پاگئے اور فوجی قبرستان میں آسودۂ خاک ہوئے۔
غلام رازق کا تعلق پاکستان کی بری فوج سے تھا۔ انہوں نے 1956ء کے میلبرن اولمپکس سے 1966ء کے بنکاک کے ایشیائی کھیلوں تک مسلسل بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور مجموعہ طور پر 33 تمغے جیتے جو ایک ریکارڈ ہے۔ آج تک پاکستان کے کسی ایتھلیٹ نے تن تنہا اتنے تمغے نہیں جیتے۔
غلام رازق 110 میٹر کی رکاوٹوں والی دوڑ (ہرڈلز) کے مقابلوں میں حصہ لیتے تھے اور اس کی تکنیک پر انہیں کمال حاصل تھا۔ حکومت پاکستان نے انہیں 1964ء میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا جبکہ پاک فوج نے انہیں کیپٹن کا اعزازی رینک دیا تھا۔


:دیگر مضامین
(23.06.2016) تئیس جون 1989ء کو قیوم نظر کراچی میں وفات پاگئے
(22.06.2016) صحافی، شاعر اور ادیب جناب وقار انبالوی کی تاریخ پیدائش 22 جون 1896ء ہے
(21.06.2016) ٭ 21 جون 1953ء  ذوالفقار علی بھٹو کی صاحبزادی کی تاریخ پیدائش ہے۔
(20.06.2016) ٭20 جون 1995ء کو ہدایت کار ایم جے رانا لاہور میں وفات پاگئے
(19.06.2016) ڈاکٹر علی شریعتی کو 19 جون 1977ء کو انہیں شہید کردیا گیا۔
(18.06.2016) شاہراہ قراقرم  مکمل ہونے کے بعد  18جون 1978ء کو افتتاح ہوا۔
(17.06.2016) ٭17جون 1992ء کوڈاکٹر آئی ایچ عثمانی اسلام آباد میں وفات پاگئے
(16.06.2016) سولہ جون 1987ء کو پاکستان کے سائیں اختر حسین لاہور میں وفات پاگئے۔
(15.06.2016) ابن انشا 15 جون 1927ء کو موضع تھلہ ضلع جالندھر میں پیدا ہوئے
(14.06.2016) چودہ جون 1964ء کو مولانا صلاح الدین احمد نے ساہیوال میں وفات پائی
(13.06.2016)   تیرہ جون 2012 پاکستان کے عظیم گائیک مہدی حسن کی تاریخ وفات ہے
(12.06.2016) اردو کے ممتاز شاعر عبیداللہ علیم 12 جون 1939ء کو بھوپال میں پیدا ہوئے تھے
(12.06.2016) کویت کی ممتاز سماجی شخصیت جناب حاجی منور حسین کا افطار ڈنر
(11.06.2016) ٭11جون 1982ء کو مقبول ترین فلمی اداکار سنتوش کمار دنیا سے رخصت ہوئے
(10.06.2016)  سید آل رضا  10 جون 1896ء کو قصبہ نبوتنی میں پیدا ہوئے
(09.06.2016) مخدوم سید یوسف رضا گیلانی کی تاریخ پیدائش 9جون 1952ء ہے
(08.06.2016) ٭8 جون 1996ء کو تھیٹر کی معروف اداکارہ اور گلوکارہ بالی جٹی وفات پاگئیں۔
(07.06.2016) ٭7 جون 1962ء کو پاکستان نے اپنا پہلا راکٹ فضا میں روانہ کیا
(06.06.2016) چھ جون 1993ء کو پاکستان کے نامور فلمی موسیقار کمال احمد لاہور میں وفات پاگئے
(05.06.2016) محمد حسین آزاد 5جون 1830ء کو دہلی میں پیدا ہوئے۔



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں