مشرقی چین میں ژالہ باری اور بگولوں کی زَد میں آ کر 51 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔
چین کی سرکاری نیوز ایجنسی شنہوا کے مطابق یہ طوفان جمعرات کی سہ پہر ڈھائی بجے مشرقی صوبے ژیانگ سُو کے شہر ژان چَینگ سے ٹکرایا، جس کے نتیجے میں متعدد مکانات تباہ ہو گئے۔
ایک سو پچیس کلومیٹر کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کر کے رکھ دیا۔ چین کے کئی دیگر علاقے بھی شدید بارشوں اور سیلاب کی زَد میں ہیں۔