15.10.2026, 06:49am , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔
امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
 
عالمی خبریں
 

کولمبیا: باغیوں کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط
24.06.2016, 08:31am , جمہ (GMT+1)

جنوبی امریکہ کے ملک کولمبیا کی حکومت اور بائیں بازو کی ریووروشنری آرمد فورسز آف کولمبیا سے تعلق رکھنے والے باغیوں نے جمعرات کو جنگ بندی اور ترک اسلحہ کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جو 50 سال سے جاری گوریلا جنگ اور دہشت گردی کو ختم کرنے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

کولمبیا کے صدر ہوان مانوئیل سانتوس اور ’ایف اے آر سی‘ کے مخفف سے جانی جانے والی باغی تنظیم کے رہنما روڈریگو لنڈونو اچیوری نے ہوانا میں معاہدے پر دستخط کیے جہاں چار سال سے امن مذاکرات جاری تھے۔

اس تقریب میں امن مذاکرات میں شریک کیوبا کے صدر راؤل کاسترو اور ناروے کے وزیرخارجہ بورگ برینڈے کے علاوہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون، امریکہ کے سفیر برنارڈ آرنسن اور دیگر جنوبی امریکی ممالک کے سربراہان موجود تھے۔

امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے ایک بیان میں جنگ بندی کو کولمبیا اور ہر اس شخص کے لیے ایک ’’خوش آئند خبر‘‘ قرار دیا جو امن چاہتا ہے۔

جنگ بندی کے اہم معاہدے کے بعد اب دونوں فریقین حتمی امن معاہدے پر دستخط کریں گے۔ کولمبیا کے صدر ہوان سانتوس نے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ یہ معاہدہ 20 جولائی کو طے پا جائے گا جب کولومبیا نے سپین سے 1810 میں آزادی حاصل کی تھی۔

حتمی معاہدے کے تمام اختلافی نکات پر اتفاق رائے کے بعد اس پر عوامی ریفرینڈم کرایا جائے گا۔

موجودہ معاہدے میں جنگ بندی اور ترک اسلحہ کے علاوہ زرعی اصلاحات اور سابق باغیوں کو کچھ سیاسی طاقت دینے کی شقیں شامل ہیں۔

معاہدے کے تحت سابق باغیوں کو کمیونیٹی سروس اور سفر پر پابندی کے عوض جیل سے استثیٰ دیا گیا ہے۔

مارکسی ’ایف اے آر سی‘ باغیوں نے 1964 میں اپنی بغاوت کا آغاز کیا تھا جسے غریبوں کی بغاوت کہا گیا تھا مگر بعد میں ایک خطرناک لڑاکا فورس بن گئی اور اپنی گوریلا کارروائیوں کو جاری رکھنے کے لیے اس نے منشیات کی سمگلنگ اور اغوا برائے تاوان شروع کر دیا۔

مگر ’ایف اے آر سی‘ کے باغی کولمبیا کی کسی حکومت کو گرانے میں کامیاب نہیں ہوئے۔

اس جنگ میں دو لاکھ 20 ہزار افراد سے زائد ہلاک اور 70 لاکھ افراد بے گھر بھی ہوئے۔

:دیگر مضامین
(24.06.2016) ہندوستان کا این ایس جی رکینت کا خواب چکنا چور
(24.06.2016) امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس نے تقریباً 26 گھنٹے بعد دھرنا ختم کردیا
(24.06.2016) جرمنی:سینما فائرنگ میں کوئی زخمی نہیں ہوا،انتظامیہ
(23.06.2016) جوکاکس کی یاد میں لندن کے ٹریفلگر اسکوائر پر دعائیہ تقریب
(23.06.2016) لیبیا میں حکومتی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپیں
(22.06.2016) شمالی کوریا نے میڈیم رینج میزائل کاایک اور تجربہ کیا ہے
(22.06.2016) امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی اے نے اورلینڈو میں حملے کے دوران عمر متین کے فون پر کی گئی کالز کا کچھ حصہ جاری کردیا ہے
(22.06.2016) امریکا افغانستان کو 3 ارب ڈالر سالانہ امداد دے گا
(21.06.2016) افغانستان میں دو حملے، کم از کم چوبیس ہلاک
(21.06.2016) روس پر پابندیاں برقرار رہنا ضروری ہیں، اسٹولٹن برگ
(20.06.2016) کابل میں خودکش دھماکا،14 افراد ہلاک،23 زخمی
(20.06.2016) چین، ہندوستان کی این ایس جی رکنیت کیخلاف نہیں: سشما سوراج
(19.06.2016) پناہ گزینوں کو حراست میں لینا بحران کا حل نہیں: بان کی مون
(19.06.2016) امریکا کا پھر پاکستان سے حقانی نیٹ ورک اور طالبان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ
(19.06.2016) مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ طورخم پرگیٹ کی تعمیرروکی نہیں جاسکتی۔پاکستان کسی دوطرفہ معاہدےکی خلاف ورزی نہیں کررہا
(19.06.2016) دہشت گردی کی منصوبہ بندی، بیلجیم میں 12 افراد گرفتار
(19.06.2016) مصر: ڈاکٹر مرسی کو جاسوسی کے مقدمے میں عمرقید ۔ الجزیرہ کے دو صحافیوں کو مصری دستاویزات قطر کے حوالے کرنے پر سزائے موت
(18.06.2016) جوکاکس کاقتل ،برطانوی حکومت خطرات سےآگاہ تھی، میڈیا
(18.06.2016) واشنگٹن: ہلیری کلنٹن کے مقابلے میں ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی
(17.06.2016) آسٹریلیا: وزیراعظم کا ہم جنس پرست مخالف امام کو مدعو کرنے پر اظہار افسوس



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں