15.10.2026, 06:51pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
امریکا نے الزام عاید کیا ہے کہ اسد حکومت حلب اور دوسرے شہروں میں انسانی امداد فراہم کرنے کی کوششوں کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں۔
کویت کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا کہ ملک کی سیکورٹی کو نشانہ بنانے کے مقصد سے تیار کیے گئے تین منصوبوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے
 
مشرق وسطیٰ/افریقہ
 

اسرائیلی جارحیت کی نظر ہونے والا محمود بدران 
25.06.2016, 09:15am , ہفتہ (GMT+1)

مرکز اطلاعات فلسطین 
اسرائیلی فوج کی وحشیانہ ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں گذشتہ منگل کے روز شہید ہونے والے 15 سالہ فلسطینی بچے محمود بدران کو آبائی شہر رام اللہ البیرہ کے مقام پر سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ ننھے شہید کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت  اور جنازے کو کندھا دیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے شہید کیے گئے بچے محمود بدران کا جسد خاکی پوسٹ مارٹم کے بعد بدھ کی شام اس کے ورثاء کے حوالے کیا گیا تھا۔ کل جمعرات کو ورثاء نے شہید رام اللہ البیرہ کے ایک قبرستان میں سپرد خاک کیا۔

خیال رہے کہ پندرہ سال محمود بدران کو اسرائیلی فوجیوں نے گذشتہ  منگل کو مغربی رام اللہ میں بیت عور التحتا قصبے میں گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا۔ اسرائیلی فوج نے تسلیم کیا ہے کہ بدران کو بے قصور گولیاں ماری گئی ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق شہید محمود بدران کی نماز جنازہ عوام ایک جم غفیر امڈ آیا تھا۔ شہری باری باری شہید کے جسد خاکی کو کندھا دیتے۔ اس موقع پر فضاء نہایت سوگوار تھی اور شہری فلسطینی پرچم لہراتے نماز جنازہ میں شریک تھے۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج نے شہریوں کو شہید کی نماز جنازہ میں شرکت سے روکنے کی کوشش کی اور جگہ جگہ ناکے لگا کر البیرہ کی طرف آنے والے راستوں کی ناکہ بندی کر دی گئی تھی اس کے باوجود ہزاروں کی تعداد میں شہری شہید کی نماز جنازہ اور تدفین میں شریک ہوئے۔

رام اللہ میں فلسطینی خاتون میئر  لیلیٰ غنام نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے تسلیم کیا گیا ہے کہ محمود بدران کو بے قصور قتل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صہیونی فوج کا ایک فلسطینی بچے کو شہید کرنے کا جرم تسلیم کرنا اقوام متحدہ اور بین الاقوامی اداروں کے لیے واضح پیغام ہے کہ صہیونی ریاست کس بے رحمی کے ساتھ فلسطینیوں کی نسل کشی کی مرتکب ہو رہی ہے۔

:دیگر مضامین
(24.06.2016) غزہ کی ناکہ بندی کا خاتمہ اسرائیل سےتعلقات کی بحالی کی بنیادی شرط ہے
(23.06.2016)  بان کی مون آئندہ ہفتے غزہ کی پٹی کا خصوصی دورہ کریں گے۔
(22.06.2016) اسرائیل نے اریٹیریا سے یمن میں سرگرم عرب اتحاد جاسوسی شروع کر دی
(21.06.2016) حماس کی جانب سے لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں میں امدادی رقوم کی تقسیم
(19.06.2016) اسرائیل سُنی عرب اتحاد کا حامی‘ اسماعیل ھنیہ سے منسوب بیان جھوٹا قرار
(18.06.2016) سابق اسرائیلی وزیردفاع کی نیتن یاھو حکومت کا تختہ الٹنے کی دھمکی
(17.06.2016) اسرائیل نے فلسطینی رہ نما کا ’وی آئی پی‘ سفری کارڈ منسوخ کر دیا
(16.06.2016) قومی مفاہمت کے لیے مصر کی ثالثی قبول ہے، بھرپور تعاون کریں گے:حماس
(15.06.2016) اسرائیلی جنگ کے باعث غزہ میں 70 ہزار فلسطینی بے گھر ہوئے: یو این
(14.06.2016) اسرائیل کے وزیرداخلہ ، ملک کا داخلی محاذ کسی نئی جنگ کا متحمل نہیں
(13.06.2016) تل ابیب میں کارروائی کرنیوالےفلسطینی نوجوانوں کےمکانات مسمار کرنےکاحکم
(12.06.2016) مسلمانوں کی دولت صہیونی قبضے کے لیے استعمال ہو رہی ہے: امام قبلہ اول
(11.06.2016) دہشت گرد اسرائیل جنرل اسمبلی کی انسداد دہشت گردی کمیٹی کا سربراہ نامزد
(10.06.2016) تل ابیب: فلسطینی مزاحمت کاروں کا حملہ، چارصہیونی ہلاک،7 زخمی
(09.06.2016) امریکا بائیکاٹ تحریک کےخلاف صہیونی ریاست کی پشتیبان بن گیا
(08.06.2016) فلسطین میں 65 ملین یورو کی امداد سے بنائی املاک اسرائیل نے تباہ کر دی
(07.06.2016) اسرائیل کی 15 سالہ فلسطینی بچے کو ساڑھے سال قید اور 28 ہزار شیکل جرمانہ کی سزا 
(06.06.2016)  ہالینڈ میں اسرائیل میں سرمایہ کاری کرنے والی تجارتی کمپنیوں کے خلاف مظاہرہ 
(05.06.2016) اسرائیلی فوج کی دہشت گردی، دو کم سن بچوں کی ماں گولیوں سے بھون ڈالی
(03.06.2016) فلسطینی خاتون سیاست دان کی اسرائیلی جیل سے رہائی کا فیصلہ



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں