16.10.2026, 10:37am , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔
امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
 
عالمی خبریں
 

جوہری کلب میں شمولیت کا ہندوستانی خواب شرمندہ تعبیرنہ ہوسکا
25.06.2016, 09:34am , ہفتہ (GMT+1)


 نیوکلئیرسپلائرز گروپ (این ایس جی) کے سیئول میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جوہری عدم پھیلاؤ (این پی ٹی) معاہدے پر دستخط نہ کرنے والے ممالک کو جوہری کلب میں شامل نہیں کیا جائے گا۔

امریکا، جاپان اور دیگر مغربی ممالک کی حمایت کے باوجود ہندوستان کی جوہری کلب میں شمولیت کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا اور برازیل، روس، میکسیکو، اٹلی، رومانیہ، بیلاروس، ترکی، چین، آسٹریا، آئرلینڈ، بیلجیئم اور نیوزی لینڈ نے ہندوستان کو رعایت دینے کے خلاف کھل کر مخالفت کی۔

جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں ہونے والے اجلاس میں 48 رکن ممالک کا کہنا تھا کہ این پی ٹی معاہدے پر دستخط نہ کرنے والے ممالک کی درخواستوں کے حوالے سے مشاورت جاری رہے گی، تاہم اراکین نے اس مشاورت کو آگے بڑھانے کے حوالے سے وضاحت نہیں کی۔

اجلاس کے اختتام پر جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اراکین نے این پی ٹی معاہدے پر دستخط نہ کرنے والے ممالک کے تکنیکی، قانونی اورسیاسی پہلوؤں کے معاملے پر بات کی اور جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر دستخط نہ کرنے والے ممالک کو این ایس جی کی رکنیت نہ دینے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ہندوستان نے این ایس جی رکینت کے لیے درخواست دی تھی تاہم ان دونوں ممالک نے اب تک جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی) پر دستخط نہیں کیے۔

ہندوستان کے لیے امریکا، جاپان اور دیگر ممالک کی بھرپور حمایت بھی کام نہ آئی اور اجلاس میں نئے ممالک کو رکنیت دینے کے حوالے سے این ایس جی اراکین میں اتفاق رانے نہ ہونے سے ہندوستان کی کوششوں کو شدید دھچکا پہنچا۔

امریکا، جاپان اور دیگر مغربی ممالک ہندوستان کو جوہری کلب میں شامل کرنے کے حوالے سے بڑی تیزی دکھا رہے تھے تاہم نئے رکن کی شمولیت کے لیے این پی ٹی پر دستخط کرنا کڑی شرط ہے۔

اجلاس میں ارکین نے این ایس جی کی رکنیت کے لیے ممالک کی درخواست کے معاملے پر بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے تاہم این پی ٹی معاہدے پر دستخط کے بعد ہی نئے ممالک کو این ایس جی کی رکنیت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق این ایس جی گروپ اجلاس میں 48 اراکین کئی گروپوں میں بٹ گئے تھے۔

کچھ اراکین کا موقف تھا کہ صرف این پی ٹی معاہدے پردستخط کرنے والے ممالک کو نیوکلیئر سپلائرز گروپ کا حصہ بنایا جائے جبکہ دیگر اراکین نئے ممالک کو شامل کرنے کے لیے قوانین میں ترمیم کرنا چاہتے تھے، جبکہ ایک گروپ این پی ٹی معاہدے سے استثنیٰ دے کر ہندوستان کی جوہری کلب میں شمولیت کی حمایت کررہا تھا۔


اجلاس میں چین کی جانب سے نمائندگی کرنے والے وانگ قوانگ کا کہنا تھا کہ این ایس جی اراکین کے درمیان این پی ٹی معاہدے پر دستخط نہ کرنے والے ممالک کی رکنیت کے معاملے پر کئی اختلاقات تھے۔

انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ این پی ٹی پر دستخط کرنے والے ممالک کی این ایس جی رکنیت کے لیے حمایت کی جائے گی۔

چین کے سفیر کا مزید کہنا تھا کہ ہندوستان کی درخواست سے قبل 12 ممالک نے چین کے موقف این پی ٹی معاہدے پر دستخط نہ کرنے والے ممالک کو رکنیت نہ دینے کے معاملے پر بات چیت کی تھی۔

دوسری جانب ہندوستان نے اپنی خارجہ پالیسی کی ناکامی کو چھپانے کے لیے این ایس جی کی رکنیت نہ ملنے کی وجہ چین کی مخالفت قرار دیا ہے۔

اس حوالے سے ہندوستانی وزیر خارجہ نے ایک بیان میں چین کا نام لیے بغیر الزام لگایا کہ ’ایک ملک، ہندوستان کی راہ میں بہت بڑی رکاوٹ ہے۔‘

کئی ممالک نے پہلے ہندوستان کی این ایس اجلاس میں حمایت کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن سیئول میں ہونے والے اجلاس میں کئی ممالک اپنے وعدے سے مکر گئے۔

این ایس جی رکینت کے لیے 48 اراکین کا اتفاق ہونا ضروری ہے، صرف ایک ملک کی مخالفت سے نئے ملک کو جوہری کلب کی رکنیت نہیں دی جاسکتی۔

ذرائع نے پاکستان کی لابنگ کے بارے میں بتایا کہ پاکستان کا موقف تھا کہ ہندوستان نے 2008 میں انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے معاہدے کے بعد اپنے جوہری مواد میں مزید اضافہ کیا ہے اور اب صرف ہندوستان کو این ایس جی رکنیت کی دینے سے خطےمیں عدم استحکام کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

پاکستان نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ ہندوستان کو این پی ٹی معاہدے سے استثنیٰ دے کر این ایس جی میں شامل کرنے سے خطے میں طاقت کا توازن بگڑسکتا ہے اور ہندوستان رکن بننے کے بعد مستبقل میں پاکستان کے لیے مشکلات کھڑی کرسکتا ہے۔

پاکستان نے این ایس جی ممالک سے پاکستان اور ہندوستان دونوں جوہری کلب کی رکنیت کی درخواست پر غور کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

:دیگر مضامین
(25.06.2016) سینڈرز کا پہلی مرتبہ کلنٹن کے حق میں ووٹ دینے کا اعلان
(24.06.2016) کولمبیا: باغیوں کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط
(24.06.2016) ہندوستان کا این ایس جی رکینت کا خواب چکنا چور
(24.06.2016) امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس نے تقریباً 26 گھنٹے بعد دھرنا ختم کردیا
(24.06.2016) جرمنی:سینما فائرنگ میں کوئی زخمی نہیں ہوا،انتظامیہ
(23.06.2016) جوکاکس کی یاد میں لندن کے ٹریفلگر اسکوائر پر دعائیہ تقریب
(23.06.2016) لیبیا میں حکومتی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپیں
(22.06.2016) شمالی کوریا نے میڈیم رینج میزائل کاایک اور تجربہ کیا ہے
(22.06.2016) امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی اے نے اورلینڈو میں حملے کے دوران عمر متین کے فون پر کی گئی کالز کا کچھ حصہ جاری کردیا ہے
(22.06.2016) امریکا افغانستان کو 3 ارب ڈالر سالانہ امداد دے گا
(21.06.2016) افغانستان میں دو حملے، کم از کم چوبیس ہلاک
(21.06.2016) روس پر پابندیاں برقرار رہنا ضروری ہیں، اسٹولٹن برگ
(20.06.2016) کابل میں خودکش دھماکا،14 افراد ہلاک،23 زخمی
(20.06.2016) چین، ہندوستان کی این ایس جی رکنیت کیخلاف نہیں: سشما سوراج
(19.06.2016) پناہ گزینوں کو حراست میں لینا بحران کا حل نہیں: بان کی مون
(19.06.2016) امریکا کا پھر پاکستان سے حقانی نیٹ ورک اور طالبان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ
(19.06.2016) مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ طورخم پرگیٹ کی تعمیرروکی نہیں جاسکتی۔پاکستان کسی دوطرفہ معاہدےکی خلاف ورزی نہیں کررہا
(19.06.2016) دہشت گردی کی منصوبہ بندی، بیلجیم میں 12 افراد گرفتار
(19.06.2016) مصر: ڈاکٹر مرسی کو جاسوسی کے مقدمے میں عمرقید ۔ الجزیرہ کے دو صحافیوں کو مصری دستاویزات قطر کے حوالے کرنے پر سزائے موت
(18.06.2016) جوکاکس کاقتل ،برطانوی حکومت خطرات سےآگاہ تھی، میڈیا



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں