15.10.2026, 09:44pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

موہنی حمید کا امریکہ میں انتقال ہو گیا
19.05.2009, 02:16pm , منگل (GMT+1)

صفدر ھمدانی ۔لندن
موہنی حمید کی یادگار تصویر
ریڈیو پاکستان کی معروف صدارتی ایوارڈ یافتہ صداکارہ موہنی حمید امریکہ میں انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کی عمر تقریباً 87 سال تھی۔

 
ریڈیو کے ابتدائی دنوں میں جن لوگوں نے ادائیگی کے اعلیٰ معیار قائم کئے ان میں موہنی حمید کا نام سر فہرست ہے۔

مرحومہ ریڈیو کی معروف صداکارہ اور ڈرامہ آرٹسٹ صدارتی ایوارڈ یافتہ کنول نصیر کی والدہ تھیں اور وہ 20 سال پہلے مستقلاً امریکہ منتقل ہو گئی تھیں۔


’
موہنی حمید نے الیگزینڈر ریڈیو امرتسر سے اپنے فنی زندگی کا آغاز کیا اور تقسیم ہند کے بعد لاہور منتقل ہو گئیں،

موہنی حمید صوفی تبسم کے ہمراہ
یہاں ریڈیو میں بطور ڈرامہ آرٹسٹ اور کمپیئر صداکاری شروع کر دی۔ انہوں نے آغاز میں صوفی غلام مصطفی تبسم کے بہت سے نغمے گائے جو بے پناہ مقبول ہوئے۔ ان میں ٹوٹ بٹوٹ کی نظمیں اور ننھے میری گڑیا چھوڑ بے حد مقبول ہوئے۔

 موہنی حمید نے ایشیائی کوئل اور امتیاز علی تاج ایوارڈ کے علاوہ دو مرتبہ تمغہ امتیاز بھی حاصل کیا۔

وہ تقریباً 40 سال تک ریڈیو میں آپا شمیم کے نام سے بچوں کا پروگرام کرتی رہیں جس میں انکے ساتھی میزبان ابوالحسن نغمی تھے۔

انہوں نے 1974 میں پہلی مرتبہ جب ریڈیو پاکستان سے ''ڈسک جوکی'' پروگرام شروع ہوئے تو عظمیٰ گیلانی، ریحانہ صدیقی،ماہ پارہ صفدر اور مہناز رفیع کے ساتھ صفدر ھمٰدانی کی پروڈکشن میں روزانہ صبح نشر ہونے والے پروگرام''سورج کے ساتھ ساتھ '' میں ڈسک جوکی میزبان کے طور پر حصہ لیا

 بی بی سی نے موہنی حمید کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ” گولڈن وائس آف ایشیا “ کے نام سے پروگرام ریکارڈ کیا تھا۔ موہنی حمید کے ساتھ آفتاب احمد، محمد حسین، عقیل احمد، آغا حامد، ڈاکٹر انور سجاد جیسے افراد نے کام کیا۔

ادارہ عالمی اخبار ایسی بڑی فنکارہ کے انتقال پر انکے اہل خانہ سے تعزیت کرتا ہے اور انکی مغفرت کے لیئے دعا گو ہے۔

ابوالحسن نغمی کی کتاب‘‘ یہ لاہور ہے‘‘ سے ایک اقتباس

ابوالحسن نغمی کی یادوں کا خزانہ

‘‘وہ لوگ جو ساٹھ کے عشرے کے اوائل میں پانچ چھ برس کے تھےاور ریڈیو پاکستان لاہور سے بچوں کا مقبول ترین پروگرام ’بچوں کی دنیا‘ سنا کرتے تھے ان کے ذہنوں میں اس پروگرام کی آپا جان موہنی حمید اور بھائی جان ابوالحسن نغمی کی آوازیں بلا شبہ محفوظ ہونگی ۔یہ دونوں آوازیں جیسے لاہور ریڈیو کی شناخت بن گئی تھیں۔ وقت بدلا اور پھر موہنی حمید اور نغمی صاحب دونوں امریکہ میں آباد ہوگئے۔ ابوالحسن نغمی لاہور ریڈیو سے وائس آف امریکہ کی اردو سروس میں آ گئے اور اس طرح مائکروفون کے ذریعے ان کا اپنے سامعین سے رابطہ برقرار رہا‘‘۔

:دیگر مضامین
(19.05.2009) پاک ڈچ نیشنل فورم کا نہایت کامیاب بین الیورپی مشاعرہ
(16.05.2009) فرینکفرٹ میں ہونے والے ایک مشاعرے کی تفصیل
(11.05.2009) پاک ڈچ نیشنل فورم ڈین ہاگ کا مشاعرہ
(05.05.2009) مولانا ذوالقدر رضوی کے والد اس جہان فانی سے کوچ کر گئے
(30.04.2009) سویڈن میں پاکستانی تنظیم ` فرینادے پاکستانیئر` کی سر گرمیاں
(24.03.2009) پریس کلب بلجیم کے زیر اہتمام ایک فکری نشست اور مشاعرہ
(24.03.2009) عالمی اخبار کے عملے سے ایک ملاقات
(15.03.2009) اردو انجمن برلین کے تحت ایک یادگار شام
(09.03.2009) اردو انجمن برلین کی تقریب
(09.03.2009) برلین میں جشن عیدِ میلاد النبی
(21.02.2009) ایسے قابل فخر لوگ جن پر کینڈا اور پاکستان کو ناز ہے
(26.01.2009) اصغر کرمانی کے گھر پر سالانہ مجلس عزا
(31.12.2008) برطانیہ میں عشرہ محرم الحرام کی مجالس
(22.12.2008) جرمنی میں جشن عید غدیر مباہلہ
(18.12.2008) فرینکفرٹ میں جشنِ عید غدیر
(22.10.2008) عالمی اخبار بلاشبہ عالمی اخبار ہی ہو گا



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں