یورو کپ فٹ بال میں ویلز اور پولینڈ نے آخری آٹھ ٹیموں میں جگہ بنالی ۔پیرس میں ویلز اور شمالی آئرلینڈ کے میچ میں زیادہ سنسنی خیزی دیکھنے میں نہیں آئی۔
دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا بیشتر وقت میدان کے وسط میں ہی گزرا،پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا،دوسرے ہاف کے 30 ویں منٹ میں ویلز کے ایک حملے کے دوران گیند کلیئر کرنے کی کوشش میں آئرش نے گیند اپنے ہی جال میں پہنچادی،یوں ویلز کو برتری حاسل ہوگئی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔
اس سے قبل سینیٹ ایٹینے میں پولینڈ نے سوئٹزرلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی،مقررہ وقت میں دونوں ٹیموں نے ایک، ایک گول کیا ، پھر اضافی وقت میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی، پھر فیصلہ پنالٹی ککس پر پولینڈ کے حق میں ہوا۔