17.10.2026, 05:04am , ہفتہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
امریکا نے الزام عاید کیا ہے کہ اسد حکومت حلب اور دوسرے شہروں میں انسانی امداد فراہم کرنے کی کوششوں کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں۔
کویت کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا کہ ملک کی سیکورٹی کو نشانہ بنانے کے مقصد سے تیار کیے گئے تین منصوبوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے
 
مشرق وسطیٰ/افریقہ
 

ماہ صیام کا تیسرا جمعہ: اڑھائی لاکھ فلسطینیوں کی قبلہ اول آمد
26.06.2016, 09:05am , اتوار (GMT+1)

مرکزاطلاعات فلسطین
ماہ صیام کےتیسر جمعہ کے موقع پر پورے فلسطین سے بڑی تعداد میں فرزندان توحید نماز جمعہ کی ادائی کے لیے قبلہ اول میں جمع ہوئے۔ ایک اندازے کے مطابق مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کرنے والوں کی تعداداڑھائی سے تین لاکھ لاکھ کےدرمیان تھی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کو قبلہ اول تک رسائی سے روکنے کے حسب معمول جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کی گئی گئی تھیں تاہم فلسطینی شہری تمام ترپابندیوں کے علی الرغم بڑی تعداد میں مسجد اقصیٰ پہنچنے میں کامیاب رہے۔

مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کرنے والوں کی بڑی تعداد مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے کے باشندوں پر مشتمل تھی تاہم غزہ کی پٹی اور جنوبی اور شمالی فلسطینی شہروں سے بھی بڑی تعداد میں مسلمان قبلہ اول میں نماز میں شرکت کے لیے پہنچے۔

تیسرے جمعہ کی امامت کے فرائض الشیخ عکرمہ صبری نے انجام دیے۔ اپنے خطبے میں انہوں نے خبردار کیا کہ اسرائیل کی طرف سے قبلہ اول کو لاحق خطرات کا دائرہ تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے۔ انہوں نے فلسطینی شہریوں کی قبلہ اول سے محبت کو سراہا اور کہا کہ اسرائیلی رکاوٹیں توڑ کر مسجد اقصیٰ پہنچنے والوں نے ثابت کیاہے کہ اسرائیل ہمیں قبلہ اول سے دور رکھنے کی سازشوں میں کامیاب نہیں ہوسکتا۔

اطلاعات کے مطابق فلسطینی شہری جمعہ کے روز صبح ہی سے بیت المقدس پہنچنا شروع ہوگئے تھے۔ نماز جمعہ کے وقت بڑی تعداد میں شہریوں کے مسجد اقصیٰ آمد کی وجہ سے عوام کا جم غفیر دکھائی دے رہا تھا۔ مسجد کے تمام مرکزی حال نمازیوں سے کھچا کھچ بھرگئے تھے جس کے بعد شہریوں نے باہر پارکوں میں نماز جمعہ ادا کی۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے قرب جوار کے مقامات پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کر رکھے تھے۔ نام نہاد سیکیورٹی کی آڑ میں اسرائیلی فوج ہیلی کاپٹروں اور طیاروں کے ذریعے بھی نمازیوں کی نگرانی کررہی تھی۔

:دیگر مضامین
(25.06.2016) اسرائیلی جارحیت کی نظر ہونے والا محمود بدران 
(24.06.2016) غزہ کی ناکہ بندی کا خاتمہ اسرائیل سےتعلقات کی بحالی کی بنیادی شرط ہے
(23.06.2016)  بان کی مون آئندہ ہفتے غزہ کی پٹی کا خصوصی دورہ کریں گے۔
(22.06.2016) اسرائیل نے اریٹیریا سے یمن میں سرگرم عرب اتحاد جاسوسی شروع کر دی
(21.06.2016) حماس کی جانب سے لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں میں امدادی رقوم کی تقسیم
(19.06.2016) اسرائیل سُنی عرب اتحاد کا حامی‘ اسماعیل ھنیہ سے منسوب بیان جھوٹا قرار
(18.06.2016) سابق اسرائیلی وزیردفاع کی نیتن یاھو حکومت کا تختہ الٹنے کی دھمکی
(17.06.2016) اسرائیل نے فلسطینی رہ نما کا ’وی آئی پی‘ سفری کارڈ منسوخ کر دیا
(16.06.2016) قومی مفاہمت کے لیے مصر کی ثالثی قبول ہے، بھرپور تعاون کریں گے:حماس
(15.06.2016) اسرائیلی جنگ کے باعث غزہ میں 70 ہزار فلسطینی بے گھر ہوئے: یو این
(14.06.2016) اسرائیل کے وزیرداخلہ ، ملک کا داخلی محاذ کسی نئی جنگ کا متحمل نہیں
(13.06.2016) تل ابیب میں کارروائی کرنیوالےفلسطینی نوجوانوں کےمکانات مسمار کرنےکاحکم
(12.06.2016) مسلمانوں کی دولت صہیونی قبضے کے لیے استعمال ہو رہی ہے: امام قبلہ اول
(11.06.2016) دہشت گرد اسرائیل جنرل اسمبلی کی انسداد دہشت گردی کمیٹی کا سربراہ نامزد
(10.06.2016) تل ابیب: فلسطینی مزاحمت کاروں کا حملہ، چارصہیونی ہلاک،7 زخمی
(09.06.2016) امریکا بائیکاٹ تحریک کےخلاف صہیونی ریاست کی پشتیبان بن گیا
(08.06.2016) فلسطین میں 65 ملین یورو کی امداد سے بنائی املاک اسرائیل نے تباہ کر دی
(07.06.2016) اسرائیل کی 15 سالہ فلسطینی بچے کو ساڑھے سال قید اور 28 ہزار شیکل جرمانہ کی سزا 
(06.06.2016)  ہالینڈ میں اسرائیل میں سرمایہ کاری کرنے والی تجارتی کمپنیوں کے خلاف مظاہرہ 
(05.06.2016) اسرائیلی فوج کی دہشت گردی، دو کم سن بچوں کی ماں گولیوں سے بھون ڈالی



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں