برطانیہ کی مرکزی اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی کے لیڈر جیریمی کوربین کو بریگزٹ ریفرنڈم کے بعد شدید دباؤ کا سامنا ہے۔
کل اتوار کے روز اُن کی پارٹی میں شیڈو کابینہ کے 11 لوگ مستعفی ہو گئے
صحت کے امور کی سربراہ ہائیڈی الیگزینڈر نے استعفیٰ دیتے ہوئے پارٹی لیڈر کے نام خط میں تحریر کیا ہے کہ برطانیہ کو اِس وقت بڑے چیلنجز کا سامنا ہے اور وہ نہیں سمجھتیں کہ اُن کی قیادت میں پارٹی کوئی بھرپور کردار ادا کر سکے گی۔
ایک دن قبل کوربین نے اپنی ’شیڈو کابینہ‘ کے خارجہ امور کے نگران ہلیری بین کو برخاست کر دیا تھا۔ بین نے گزشتہ روز اُن کی قیادت پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا۔ برٹش میڈیا کے مطابق کوربین کی شیڈو کابینہ کے کئی اراکین مستعفی ہونے کے لیے تیار بیٹھے تھے۔