یورو کپ میں بلجیم نے ہنگری کو چار صفر سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی جبکہ فرانس اور جرمنی بھی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔
یوروکپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں بلجیم اور ہنگری کے درمیان میچ شروع سے آخر تک یک طرفہ ہی رہا،ایک، دو، تین اور میچ ختم ہونے تک بلجیم نے چار گول کردئیے ۔میچ کے ابتدائی دس منٹ میں بلجیم کے ٹوبی ایلڈر وی ریلڈ نے گول کیا۔
میچ کے دوسرے ہاف میں مچی بیٹ شوائی نے 78ویں منٹ اور ایڈن ہیزارڈ نے 80ویں منٹ میں گول کیا،میچ کےآخری منٹ میں یانک کراسکو نے چوتھا گول بھی کردیا اور بلجیم کو شاندار کامیابی دلائی۔
دوسری جانب فرانس نے آئر لینڈ کو دو ایک اور جرمنی نے سلو واکیا کو تین صفر سے مات دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔