15.10.2026, 07:40am , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک
 
پاکستان/ بھارت
 

حضرت علیؓ کا یوم شہادت ، پاکستان کے مختلف شہروں میں جلوس
27.06.2016, 07:45am , سوموار (GMT+1)


حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے یوم شہادت پر ملک کےچھوٹے بڑے شہروں میں مجالس اور جلوس جاری ہیں۔سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، کراچی میں جلوس سے پہلے ایم اے جناح روڈ اوراطراف کی سڑکیں بند کردی گئی ہیں۔ لاہور میں مرکزی جلوس منزل کی جانب رواں دواں ہے۔

کراچی میں حضرت علیؓ کا یوم شہادت انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہاہے ۔ جلوس کی گزرگاہوں کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا ہے۔ 

کراچی میں یوم علیؓ کا مرکز ی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا۔ جلوس کے شرکاء امام بارگاہ علی رضا پر نماز ظہرین ادا کریں گے ۔جلوس اپنے روایتی گزرگاہوں نمائش چورنگی ، ایم اے جناح روڈ، تبت سینٹر، بولٹن مارکیٹ سے ہوتا ہوا کھارادر میں امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں پر اختتام پذیر ہوگا۔

جلوس کی قیادت بوتراب اسکاوٹس کریں گے۔جلوس کی سیکورٹی کے لیے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ جلوس کی گزرگاہوں کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا ہے جبکہ سیکورٹی کے لیے 5 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں ۔ رینجر ز اہلکار بھی جلوس کی سیکورٹی کے لیے مامور ہیں۔

لاہورمیں حضرت علی کرم اللہ وجہ کے یوم شہادت کا مبارک حویلی سے برآمدہونےوالامرکزی جلوس اپنےمقررہ راستوں پرانی کوتوالی،سنہری مسجد،رنگ محل،سید مٹھابازار،ٹبی سٹی اور اندرون بھاٹی گیٹ سے ہوتاہواشام کے وقت کربلا گامے شاہ پہنچ کراختتام پذیر ہوگا.5ہزارسےزائد پولیس اہلکاراور آفیسرزجلوس کےساتھ ساتھ اور راستوں پرسیکورٹی کےفرائض انجام دے رہےہیں۔

جلوس کے موقع پرسیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئےگئےہیں،تمام داخلی اور خارجی راستوں اور روٹ پرآنےوالی عمارتوں پر پولیس تعینات کی گئی ہے۔ 

داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ لگائے گئے ہیں جبکہ شرکاء کی ایک سے زائد مقامات پر تلاشی لی جارہی ہے۔جلوس کی مانیٹرنگ کےلیے سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں ۔ٹریفک پولیس نےجلوس کے راستوں کےاردگرد ٹریفک کی آمد و رفت بندکر دی ہے جبکہ ان راستوں پر مارکیٹیں بھی بند کرادی گئی ہیں۔

نواب شاہ میں یوم علیؓ کا مرکزی ماتمی جلوس حیدری اما م بارگاہ جام صاحب روڈ سے برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتاہوا نماز فجر میں مرتضوی امام بارگاہ موہنی بازار پر اختتام پذیر ہوا۔

ماتمی جلوس میں عزاداروں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔جلوس کی سیکورٹی کےسخت انتظامات کیے گئے ہیں۔پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جلوس کے مقررہ راستوں پرتعینات رہی۔بم ڈسپوزل اسکوارڈ کا عملہ راستوں کی چیکنگ کرتارہا ۔

کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن میں یوم شہادت علیؓکے حوالے سے ماتمی جلوس نکالا گیا۔اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے،حضرت علی ؓ کی یو م شہا دت کے حوالے سے ذوالجناح ،علم اور تعزیوں کا ماتمی جلوس ہزارہ ٹاؤن کے علاقے علی چوک سے بلوچستان شیعہ کانفرنس کے سینئر نائب صدر سید مسرت آغا کی قیادت میں نکالا گیا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا علی چوک پر اختتام پذیر ہوا۔

اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ،۔ہزارہ ٹاؤن جانے والے تمام راستوں کو سیل کردیا گیا جبکہ پولیس کے پندرہ سو سے زائد اہلکار راستوںاور پہاڑوں پر تعینات کئے گئے تھے ۔

ملتان میں یوم حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے یوم شہادت کے سلسلہ میں 12 ماتمی جلوس برآمد کئے جا رہے ہیں۔ دو ماتمی جلوس انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں جبکہ مرکزی ماتمی جلوس مقررہ راستوں پر رواں دواں ہے۔

ملتان میں یوم حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا مرکزی جلوس کاشانہ حیدر چاہ بوہڑ سے برآمد کیا گیا ہے ۔جلوس میں ماتم داری اور نوحہ خوانی کا سلسلہ جاری ہے۔ نماز ظہرین کے بعد یہ جلوس کاشانہ شبیر لال کرتی پہنچ کر اختتام پزیر ہو گا ۔اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئےگئے ہیں۔ 

تمام داخلی راستے پر آنے والے عزاداروں کی تلاشی لی جا رہی ہے۔ 3 ہزار 200 سے زائد پولیس اہلکار اور ایک ہزار 3 سو سے زائد قومی رضاکار ڈیوٹیاں دے رہے ہیں۔

دوسرا مرکزی جلوس امام بارگاہ ناصر آباد محلہ جھک سے بعد نماز ظہر برآمد کیا جائے گا جو رات 9 بجے آستانہ لال شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا۔

:دیگر مضامین
(27.06.2016) ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی ایم کیو ایم کی رکنیت بحال
(26.06.2016) حکومت نہیں چاہتی کہ پاناما معاملہ حل ہو: افتخار چوہدری
(26.06.2016) وزیراعلیٰ سندھ کا نان اسٹاپ 3 گھنٹے میراتھون خطاب
(25.06.2016) کراچی: رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائی 4 ملزمان گرفتار
(25.06.2016) پانامااوردیگرمعاملات پرپی ٹی آئی سےاختلاف ہیں،کائرہ
(24.06.2016) کراچی: سائٹ  ایریا کی فیکٹری  میں آتشزدگی،  شہر کے تمام فائر ٹینڈر طلب
(24.06.2016) پی ٹی آئی وزیراعظم کے خلاف ریفرنس دائرکرےگی
(23.06.2016) صدر ممنون حسین کی تاشقند میں چینی ہم منصب شی چن پنگ سے ملاقات ہوئی ہے
(23.06.2016) اویس شاہ کی بازیابی میں مدد پر 1کروڑ انعام کا اعلان
(22.06.2016) دہشت گردی کیلئے پیسے تقسیم کرنے والا بھارتی جاسوسوں کا گروپ پکڑا گیا
(22.06.2016) ایک ماہ ملک بغیروزیراعظم کےچل سکتا ہےتو وزیراعظم کی ضرورت کیا، بلاول
(21.06.2016) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت امن وامان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس
(21.06.2016) آواران میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن،5دہشت گرد ہلاک
(20.06.2016) بلوچستان کا 36 ارب روپے خسارے کا بجٹ پیش
(19.06.2016) بلوچستان کا289ارب روپے کا بجٹ آج پیش ہوگا
(19.06.2016) ویڈیو لیک: ڈاکٹر عاصم کی والدہ کا عدالتی تحقیقات کا مطالبہ
(18.06.2016) کسی سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، افواہیں نہ پھیلائی جائیں، گوڈیل
(18.06.2016) میانوالی، پاک فضائیہ کا بغیر پائلیٹ تربیتی طیارہ گر کر تباہ
(17.06.2016) لاہورمیں عوامی تحریک کے دھرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں
(17.06.2016) ڈاکٹر عاصم کے سابق صدرآصف زرداری سے متعلق انکشافات



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں