16.10.2026, 11:30am , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
سری لنکن حکومت نے پاناما لیکس پر اہم قدم اٹھاتے ہوئے تحقیقات کے لیے خصوصی پینل تشکیل دینے کا اعلان کردیا
حکومت اور مولویوں کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنے کے شرکا ریڈ زون خالی کرکے واپس لوٹ گئے۔
 
عالمی اخبار تازہ ترین
 

 'اتحادِ امت' کے  50 علماء کا فتوی۔ مخنثوں کے ساتھ شادی جائز
27.06.2016, 07:55am , سوموار (GMT+1)

ایک غیر معروف تنظیم 'اتحادِ امت' کے ساتھ وابستہ کم از کم 50 علماء کی جانب سے جاری کیے گئے فتوے میں مخنثوں کے ساتھ شادی کو جائز قرار دے دیا گیا۔

اتوار کو جاری کیے گئے مذکورہ فتویٰ میں کہا گیا کہ وہ مخنث جس میں 'کسی مرد کی ظاہری علامات ہوں'، کسی خاتون سے شادی کرسکتا ہے جبکہ وہ مخنث جس میں 'کسی خاتون کی ظاہری علامات ہوں'، وہ کسی مرد سے شادی کرسکتا ہے۔

تاہم فتویٰ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر کسی مخنث میں 'مرد اور خواتین دونوں کی ظاہری علامات' موجود ہوں تو وہ کسی سے شادی نہیں کرسکتا۔

فتویٰ میں مزید کہا گیا کہ مخنثوں کو وراثت میں ان کے حق سے محروم کرنا بھی غیر قانونی ہے اور وہ والدین جو اپنے مخنث بیٹے یا بیٹی کو اپنی جائیداد میں سے حصہ نہیں دیتے، دراصل 'خدا کے غضب کو آواز دیتے ہیں'۔

مذکورہ علماء نے حکومت سے ایسے والدین کے خلاف سخت ایکشن لینے کا بھی مطالبہ کیا۔

فتویٰ میں مخنثوں کے حوالے سے سماجی رویوں پر بھی روشنی ڈالی گئی اور اُن کی 'توہین، بے عزتی یا تنگ کرنے ' کو 'حرام' قرار دے دیا گیا۔

فتویٰ کے آخر میں کہا گیا کہ مخنثوں کی آخری رسومات بھی بالکل ویسے ہی ہونی چاہئیں، جیسی کسی اور مسلمان مرد یا خاتون کی ہوتی ہیں۔

جن علماء نے فتویٰ جاری کیا، ان میں عمران حنفی، پیر کرامت علی، ابو بکر اعوان، مسعود الرحمٰن، طاہر تبسم قادری، خلیل یوسفی، گل عتیقی، گلزار نعیمی، انتخاب نوری، عبدالستار سعیدی اور خزر الاسلام شامل ہیں۔

:دیگر مضامین
(27.06.2016) مالم جبہ میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک
(26.06.2016) بیجنگ میں سیاحوں کی بس کو حادثہ، 30 ہلاک
(26.06.2016) وفاقی وزیر داخلہ ۔ امجد صابری کے،قاتل جلد پکڑے جائیں گے
(25.06.2016) وزیراعظم کی شہریار کو کام جاری رکھنے کی ہدایت
(25.06.2016) شکست خوردہ دہشتگرد آسان اہداف کو نشانہ بنارہے ہیں:آرمی چیف
(24.06.2016) ڈیرہ بگٹی :شرپسندوں کے ٹھکانے تباہ ، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد
(24.06.2016) اویس شاہ کی بازیابی، 4 اضلاع کی پولیس کا دادو میں آپریشن
(24.06.2016) پیپلزپارٹی نے ٹی او آر کمیٹی سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا 
(23.06.2016) امجد صابری کو کسی قسم کی دھمکیاں نہیں مل رہی تھی، بھائی
(23.06.2016) معروف نوحہ خواں فرحان علی وارث پر حملے کی کوشش
(22.06.2016) دارالعلوم حقانیہ کو فنڈز جاری کرنے پر عمران خان کا دفاع
(22.06.2016) کراچی، لیاقت آباد نمبر 10 کے قریب معروف قوال امجد صابری قاتلانہ حملے میں جاں بحق 
(22.06.2016) دو دن ہو گئےچیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے کا کوئی سراغ نہیں لگا
(22.06.2016) حیدرآباد فنڈز کیس: برطانوی عدالت نے پاکستانی موقف کی تائید کردی
(21.06.2016) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے کی بازیابی کے لیے مساعی
(21.06.2016) انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ ، 47 افراد ہلاک
(20.06.2016) امریکانےایٹمی پروگرام پرپابندی لگانےکی کوشش کی، سرتاج عزیز
(20.06.2016) ہم افغانستان کی جنگ اپنی زمین پر نہیں لڑسکتے'
(19.06.2016) چوہدری نثار علی نے لیک ویڈیوز نشر ہونے کو  ’غیر آئینی اور غیر اخلاقی‘ قرار دے دیا۔
(19.06.2016) معروف وکیل نعیم بخاری پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں