15.10.2026, 02:18pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
عالمی اخبار کھیل
 

میسی نے بین الاقوامی فٹ بال سے کنارہ کشی کر لی
27.06.2016, 07:50am , سوموار (GMT+1)

ارجنٹینا فٹ بال ٹیم کے کپتان اور شہرہ آفاق کھلاڑی لیونل میسی نے کوپا امریکا کے فائنل میں چلی کے ہاتھوں مسلسل دوسری دفعہ شکست کے بعد عالمی فٹ بال سےکنارہ کشی کا اعلان کردیا۔

امریکی ریاست نیوجرسی میں کھیلے گئے فائنل کے بعد میسی کا کہنا تھا کہ 'میرے لیے قومی ٹیم کا سفر ختم ہوا، میں جو کرسکتا تھا سب کرچکا، تاہم چمپین نہ بننا دکھ ہے'۔

واضح رہے کوپا امریکا کے فائنل میں دفاعی چمپین چلی نے ارجنٹینا کو پنالٹی شوٹ پر 2-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری دفعہ چمپین بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

میچ کی خاص بات پنالٹی شوٹ پر میسی کی جانب سے گول کرنے میں ناکامی تھی۔

چلی نے گزشتہ سال بھی کوپا امریکا کے فائنل میں ارجنٹینا کو پنالٹی شوٹ پر شکست سے دوچار کیا تھا۔

ارجنٹینا کے لیے یہ شکست ورلڈ کپ 2014 کے فائنل میں جرمنی کے ہاتھوں شکست کے بعد کسی بھی بڑے ایونٹ کے فائنل میں تیسری شکست ہے جبکہ ارجنٹیا کی 23 سال بعد اہم ایونٹ میں کامیابی کا خواب بھی چکنا چور ہوگیا۔

29 سالہ میسی نے ریکارڈ 5 دفعہ دنیا کے بہترین فٹ بالر کا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا جبکہ اپنے کلب بارسلونا کو حال ہی میں لالیگا چمپین بنوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

میسی کے کیریئر پر ایک نظر
ارجنٹینا کے کپتان میسی 13 سال کی عمر میں اسپین کے فٹ بال کلب بارسلونا کی اکیڈمی میں تربیت کے لیے داخل ہوئے جبکہ 1994 میں ارجنٹینا کے کلب نیولز اولڈ بوائز میں شامل ہوئے اور 2000 تک کلب کی نمائندگی کی۔

میسی 2001 میں بارسلونا کی نوجوان ٹیم کا حصہ بن گئے جس کے بعد وہ مسلسل بارسلونا کے لیے کھیلتے رہے اور 2004 میں سینئر ٹیم میں شامل کرلیے گئے اور اب تک کلب کے لیے کئی ٹائٹل جیتوا کر دیے۔

2004 میں میسی نے ارجنٹینا کی انڈر 20 ٹیم کی جانب سے بین الاقوامی کیرئیر کا آغاز کیا اور ایک سال کے دوران 18 میچوں میں 14 گول کئے اور 2005 میں قومی ٹیم میں شامل ہوئے اور تاحال 112 میچوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کی۔

میسی نے رواں کوپا امریکا میں ہی ارجنٹینا کی جانب سے سب سے زیادہ 55 گول کرنے کا قومی ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

میسی نے 2009 میں پہلی دفعہ سال کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کیا جبکہ 2010 سے شروع ہونے والے بیلن ڈی اور ایوارڈ مسلسل تین سال 2010،2011 اور 2012 جبکہ 2015 میں جیت کر پانچ دفعہ بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کرکے نیا ریکارڈ بنایا۔


:دیگر مضامین
(27.06.2016) بلجیم ، فرانس اور جرمنی نے کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی
(27.06.2016) فرانس نے جمہوریہ آئرلینڈ کو دو ایک سے شکست دے دی
(26.06.2016) یورو کپ کے ناک آؤٹ راؤنڈ میں پرتگال نے کروشیا کو ایک صفر سے ہرا دیا
(26.06.2016) یورو کپ :ویلز اور پولینڈ نے آخری 8ٹیموں میں جگہ بنالی
(25.06.2016) انگلینڈ نے سری لنکا کو دس وکٹ سے ہرا دیا
(25.06.2016) ساؤتھمپٹن میں پاکستان کاپریکٹس میچ بارش سے شدید متاثر
(24.06.2016) اسپین، جرمنی، اٹلی اور انگلینڈ 5ورلڈ چیمپئن ٹیمیں یورو کپ کے راؤنڈ آف سکسٹین میں
(22.06.2016) یورو کپ فٹ بال. پرتگال ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئی
(21.06.2016) یوروکپ فٹبال میں جرمنی نے شمالی آئر لینڈ کو جبکہ پولینڈ نےیوکرین کو ہرادیا
(21.06.2016) پہلے ون ڈے میں انگلینڈ ویمن نے پاکستان ویمن ٹیم کو 7وکٹ سے ہرادیا۔



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں