الیکشن کمیشن نے یکم اگست سے 15اگست تک انتخابی فہرستوں پر نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے۔الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق اس دوران الیکشن کمیشن کا عملہ گھر گھر جا کر شناختی کارڈ کے حامل افراد کی تصدیق کرے گا۔
الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ نظرثانی مرحلے میں نئے شناختی کارڈ کے حامل افراد ووٹرز لسٹوں میں شامل کئے جائیں گے، نئے شناختی کے حامل افراد کے نام انتخابی فہرستوں میں شامل کئے جائیں گے،شناختی کارڈ کے تصدیقی عمل کے دوران عوام عملے سے تعاون کریں، نئے اور پرانے شناختی کارڈز کے حامل افراد ووٹ کااندراج یقینی بنائیں۔