یمن میں افطار کے وقت خود کش دھماکے کے نتیجے میں 42 افراد ہلاک اور 37 زخمی ہوگئے، جبکہ عراقی شہر ابو غریب کی مسجد میں بھی ایک خودکش دھماکا ہوا، جس میں 12 افراد جاں بحق ہوئے ۔ ادھر لبنان کے ایک سرحدی گائوں قریب متعدد خودکش حملوں میں 5افراد مارے گئے ہیں۔
یمن کے جنوب مشرقی شہر المکالہ میں متعدد خودکش دھماکوں کے نتیجے میں 42 افراد ہلاک ہوئے، داعش نے اس حملہ کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
دوسری جانب عراقی شہر ابو غریب کی ایک مسجد میں خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑالیا، دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق، جبکہ 32 زخمی ہوئے۔
فلوجہ میں داعش کو شکست کے اعلان کے بعد یہ پہلا واقعہ ہے ،جس کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔لبنان کے دارالحکومت بیروت کے سرحدی ایک گائوں میںبھی عیسائی برادری کو نشانہ بنایا گیا، جہاں 8 خودکش دھماکوں کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔